صحت

ایم سی سی ایس پراجیکٹ کے تحت صحت کے ٣٧ مراکز میں ماؤں اور بچوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ڈاکٹر شمشاد

ہنزہ نگر ( اجلال حسین ) آغاخان ہیلتھ سروس کے پروجیکٹ ایم سی سی ایس علاقے میں محکمہ صحت ہنزہ نگر کے ساتھ ملکر عوام کی جو خدمت کرتی ہے وہ قابل ستائش ہے ہ یقین دلاتے ہے کہ محکمہ صحت ہنزہ نگر ایم سی سی ایس پر جیکٹ کے ساتھ بھر پور تعاون کرئے گی۔ ان خیالات کا اظہار AKHSPکے زیرنگرانی ماں اور بچے کے نگہداشت MCCSکے سال2015تقسیم تقریب اسناد کے موقع پر ڈی ایچ او ہنزہ نگر ڈاکٹر شہنشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایم سی سی ایس کی شاندار عوامی خدمت کی بدولت ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ساتھ ملکر صحت کے مطلق والدین کو جو شعور دیتے ہے وہ قابل سائش ہے اور ان کی محنت سے ماں اور بچے کے حوالے سے مختلف بیماریوں پر قابوپانے میں زیادہ سے زیادہ مدد ملی ہے اور ماں اور بچوں کے حوالے سے ضروری اشیاء کی فراہمی اور ہیومن ریسورس کی ٹرینگ کاا نعقاد کرکے اہم قدم اٹھائے گئے ہے ۔سرکاری ہسپتالوں میں ایم سی سی ایس کی جانب سے جو سہولتیں مہیا کر تے ہے قابل تعریف ہے۔اس موقع پر ایم سی سی ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی سی ایس نے تقریباً ڈیدھ سال میں 37سنٹروں کو یہ سہولیت فراہم کردی گئی ہے اور عوام میں ماں اور بچوں کے مختلف بیماریوں کے حوالے سے شعور دی ہے جس پر تین کروڈ سے زائد کے خطیر رقم خرچ کیا گیا ہے۔اور انشااللہ عوام کے تعاون سے محکمہ صحت ہنزہ نگر کے ساتھ مل کر آئندہ بھر پور طریقے سے کام کرینگے۔تقریب سے ڈاکٹر خواجہ خان، راجہ لطیف، فد احسین، گل سماء چیرمین فد احسین اور نجمہ نے خطاب کیا۔ تقریب میں ایم سی سی ایس کی جانب سے سال 2015میں بہترین کارکردگی دیکھانے والے خاتون ورکرز نجمہ ساکن پھکر نگر نے پہلی پوزیشن حاصل جبکہ آزاد بی بی ساکن چھلت شین بر دوسری جبکہ تیسری پوزیشن نیک بانو ساکن حیدر آباد نے حاصل کی کو شیلڈ اور سرٹفیکٹس کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button