تعلیم

گرلز ہائی سکول چٹورکھنڈ اشکومن میں سالانہ نتائج کی تقریب

اشکومن (نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چٹورکھنڈ اشکومن کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا ۔ نتیجہ 91فیصد رہی۔ اس سلسلے میں ایک شاندار تقریب سکول ہذا میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں والدین ‘ سکول مینجمنٹ کمیٹی کے عہدہ داروں اور بڑی تعداد میں طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت ہیڈماسٹر جمداد صاحب نے کی۔ مہمان خصوصی جناب گل حسن صاحب چیئرمین سکول مینجمنٹ کمیٹی تھے۔ تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ تقریب میں اساتذہ والدین اور بچوں نے رنگا رنگ پروگرام کو سراہا۔ تقریب سے محمدجان نے خطاب کیا آپ نے علم کی اہمیت اور افادیت پر زور دیا۔ موصوف نے کہا کہ خواتین کی تعلیم و تربیت کے بغیر معاشرے میں ترقی ممکن نہیں کیونکہ ایک بیٹی کو تعلیم دینے سے مراد پورے خاندان کی تربیت کرنا ہے۔ ہائی سکول چٹورکھنڈ نہ صرف خواتین کی تعلیم بلکہ پورے تحصیل میں پہلی گرلز ہائی سکول ہے۔ موصوف نے تمام پوزیشن ہولڈر بچوں کو مبارک باد پیش کیا اور توقع ظاہر کیا کہ آئندہ تمام بچے محنت کرینگے کیونکہ سرکار کی طرف سے تجربہ کار اساتذہ اور وسائل فراہم کی گئی ہے ان سے استفادہ حاصل کرنا ہمارا فرض ہے۔ اس مہنگائی کے زمانے میں مفت تعلیم کی فراہمی کے باوجود تعلیم کی طرف توجہ نہ دینا ہماری سستی ہے۔ صدرمجلس اور مہمان خصوصی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ چیئرمین SMCنے کہا کہ حکومت وقت کی مہربانی ہے کہ ہمارے لئے بہترین سکول دیا ہے اب ہم پر لازم ہے کہ تعاون کریں اور سرکاری سکولوں کی بہتری کے لئے کام کریں۔ طلبہ نادیہ افسرجماعت ہفتم نے 87فیصد نمبر لیکر پہلی‘ عبید حسین جماعت اول 85% نے دوسری اورکرینہ صباح 83%لیکر سکول میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔تمام پوزیشن ہولڈر بچوں میں سکول کی جانب سے انعامات دیئے گئے۔ والدین اور سکول مینجمنٹ کمیٹی کے عہدہ داروں نے اساتذہ اور بچوں کی محنت کو خراج تحسین پیش کیا۔ ہیڈماسڑ نے یکم سے پندہ اپریل تک سکول میں نرسری سے جماعت نہم تک داخلوں کا بھی اعلان کیا۔ والدین سے گزارش کی ہے فارم ’ب‘ اور سکول سرٹیفیکٹ کے ساتھ داخلے کے لئے سکول اوقات میں تشریف لائیں۔

نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کی فہرست اس لنک سے ڈاونلوڈ کی جاسکتی ہے. 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button