سیاست

پیپلز پارٹی کے جھنڈے تلے عوام کی خدمت اور علاقے کی تعمیرو ترقی سیاست کا مہور ہے مخالفین کا جواب کار کردگی سے دیں گے۔سلیم خان

Saleem khan PP

دروش( جہانزیب) گزشتہ دور میں چترال سے منتخب نمائندوں نے جان بوجھ کر عوامی مسائل سے چشم پوشی کی یا پھر اقتدار کے نشے میں مست عوام کی طرف توجہ دینے سے قاصر رہے ،جس کا منفی نتیجہ یہ نکلا کہ چترال میں عوام کے بنیادی مسائل ابھی تک تشنائے حل طلب ہیں۔جب کہ اس کے برعکس پی پی پی اور اس کے منتخب نمائندوں نے ہمیشہ اپنے دورے حکومت میں عوامی فلاح و بہبود کے کام سر انجام دئے ہیں یہ ہی وجہ سے کہ گزشتہ سات سالوں کے دوران چترال کے طول و عرض میں عوامی مسائل ایک ایک کر کے ترجیہی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں۔یہ باتین ممبر اسمبلی سلیم خان نے دروش کے مختلف مقامات پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔تفصیلات کے مطابق ممبر اسمبلی سلیم خان نے پیر کے د ن دروش کے در افتادہ اور پاسماندہ علاقہ بیوڑی کا دورہ کیا پارٹی ورکرز اور علاقہ عمائدین نے اس کا والہانہ استقبال کیا اور علاقے کے مسائل ان کے گوش گزار کئے۔سلیم خان اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ سیلاب کے تنیجے میں چترال کے متعدد علاقے زیر آب اچکے تھے۔جس میں بیوڑی بھی شامل ہے۔میری کوششوں کی وجہ سے متاثرہ علاقو ں کیلئے کڑورں کے فنڈ منظور ہوئے ان میں70لاکھ کا خطیر رقم علاقہ بیوڑی میں سڑک کی مرمت اور حفاظتی پشتوں کیلئے مختص ہیں،جو ان قریب ریلیز ہونگے۔جسے رابطہ سڑک بحال ہو کر سفری سہولیت میں آسانی ائے گی۔اس کے علاوہ بیوڑی میں BHU،سکولز میں واش روم اور کھیلوں کے میدان کیلئے 3لاکھ روپے رکھے جائیں گے۔اس موقع بہت سارے نوجوانوں میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،اس قسم کا ایک اور تقریب شیشی ویلی اور بروز پچھلی گاؤں میں منعقد ہوا جس میں سلیم خان نے پرائمری سکول سمیت بہت سارے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا ۔جس میں مرمت پائپ لائن ،تعمیر مسجد سمیت متعد کام شامل ہیں۔تقریب سے پی پی پی چترال کے انفارمیشن سیکرٹری اکمل بھٹو ،سید برہان شاہ ایڈوکیٹ ،بشیر آحمد،سجاد اخون سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیں۔موقع پر پچھلی گاؤں کے درجنوں عمائدین نے اپنے پارٹیوں سے استعفا دے کر پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر کے سلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button