تعلیم

سوشل ویلفیئر مونٹیسوری عیدگاہ میں سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب منعقد

socail walfer pic

استور(بیورو رپورٹ ) سوشل ویلفیئر مونٹیسوری سکول عیدگاہ کے سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی سوشل ویلفیر افیسر مراد جان تھے تقریب میں سوشل ویلفیر افیسر محمد قاسم عمائدین عیدگاہ،والدین سمیت بچوں نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مراد جان نے کہا کہ تمام بچوں اور دستکاری ٹرینرز کو میری طرف سے مبارکباد جنہوں نے ایک سال کے وقفے میں نہایت محنت اور لگن سے اپنی پڑھائی اور ہنر میں مہارت حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بچوں کی سب سے بہترین تربیت کر کے معاشرے کے سب سے تعلیم یافتہ اور مہزب قوم بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں کیونکہ ایک ماں ہی اپنے بچے کی بہترین تعلیم و تربیت کر سکتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوشل ویلفیر افیسر محمد قاسم نے کہا کہ یہی بچے ہمارے کل کے مستقبل ہیں جن کی بہترین تعلیم و تربیت ہمار ا اولین فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین علماء کرام اور اساتذہ مل کر معا شرے کو بہتر بنانے کے لئے ان بچوں کو اچھی تربیت فراہم کریں تا کہ ایک اچھا اور مہذب معاشرہ تشکیل دے سکیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کی ٹیچر شگفتہ غضنفر علی نے کہا کہ ہماری محنت اور لگن سے ان بچوں کی تعلیم و تربیت میں کوئی کمی نہیں چھوڑی ہے ۔سکول کا رزلٹ% 95رہا جس میں پہلی پوزیشن شہباز شریف،آمنہ بیگم،عاقل حُسین دوسری پوزیشن اجلال حُسین تیسری پوزیشن نیہا بتول اور صباء نے حاصل کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button