Apr 03, 2015 پامیر ٹائمز سیاست Comments Off on پیپلز پارٹی کے متوقع امیدوار ظفر اقبال عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، نمبردارعزیز ہنزہ علی آباد
ہنزہ نگر ( اجلال حسین ) پاکستان پیپلز پاڑٹی ہنزہ حلقہ 6کے متوقع امیدوار ظفر اقبال عوام کے توقعات پر پورا پورا اُتریں گے. اس سے قبل بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے سب ڈویثرن ہنزہ کے لئے بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں۔ان خیالات کا اظہار سنٹر ہنزہ علی آباد کے نمبردار عزیز علی نے میڈٖیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
انھوں نے مزید کہا کہ ظفر اقبال نے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ پاکستان میں واحد کامیاب پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی نیٹکونہ صرف پاکستان میں سروس کرتی ہے بلکہ دوست ملک چین اور وسط ایشاء میں بھی سفری خدمات فراہم کر رہا ہے.
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ امیدواروں نے عوام ہنزہ کو تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں سہولیات فراہم کرنے کی مکمل کوششیں کی ہیں. اسی طرح امید ہے کہ مستقبل میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے متوقع امیدوار ظفر اقبال ماضی کے نمائندوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کرینگے۔
نمبر دار عزیز علی نے کہا کہ بحثیت نمبردار ماضی میں ہنزہ میں بہت سے نمائندے حلقہ 6ہنزہ میں انتخابات میں حصہ لے چکے ہے مگر الیکشن میں ہارنے کے بعد کسی کو اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے. انہوں نے کہا کہ ہم ہنزہ کے میڈیا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے برسراقتدار نمائندوں کی کوتاہیوں کو منظر عام پر لاتے ہوئے منتخب نمائندوں کی خامیوں کو بھی نمایاں کیا. انہوں نے قوی امید ظاہر کی ہے کہ ظفر اقبال امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حلقہ 6ہنزہ سابقہ ادوار کو دیکھتی ہوئے عوام کے مسائل کو ترجیح دیتے ہوئے ہنزہ کے عوام کی خدمت کرینگے ۔
May 21, 2022 0
May 19, 2022 0
May 19, 2022 0
May 19, 2022 0
Mar 25, 2022 Comments Off on حکمران طبقوں کے درمیان اقتدار کی جنگ نے پورے معاشرے کو عدم برداشت کا شکار کردیا ہے، عوامی ورکرز پارٹی
Oct 25, 2020 Comments Off on سیاست کسی کی میراث، وراثت یا جاگیر نہیں ہے۔ ثمر عباس قذافی
Sep 07, 2020 Comments Off on پاکستان تحریک انصاف چترال کی ضلعی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار
Sep 03, 2020 Comments Off on زبانی باتوں سے کام نہیں چلے گا، پھنڈر میں تحصیل کا عملہ تعینات کر کے عوام مسائل حل کئے جائیں، شہناز بھٹو
May 10, 2022 Comments Off on قدرتی آفات اور گلگت بلتستان حکومت کی غفلت