سیاست

وزیر اعظم کو نااہل قرار نہ دینے کی خوشی میں چلاس میں لیگی متوالوں کا جشن

چلاس(بیورورپورٹ) سپریم کورٹ کی جانب سے پاناماکیس کے فیصلے کے بعد ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سمیت ضلع دیامر میں بھی مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے یکجہتی کا اظہار کر نے کیلئے چلاس ڈی سی چوک میں بڑے جلسے کا اہتمام کیا اور خوب جشن منایا ،اس موقع پر کارکنوں نے ایک دوسروں کو مٹھائیاں بھی کھیلائی اور آتش بازی بھی کیا گئی،جلسے میں ایم ایس ایف اور یوتھ ونگ کے کارکنوں اور متوالوں نے بینرز اور پلے کارڑز اٹھا رکھے تھے جن پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کے حق میں نعرے درج تھے۔

چلاس میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر ن لیگ دیامر حاجی عبدلواحید،جزل سیکرٹری مختار حسین،مسلم ن ضلع کوہستان کے صدر حاجی گل باشاہ،مسلم لیگ ن دیامر کے سینئر نائب صدر مولانا سجاء الحق،ڈویژنل نائب صدر حاجی کالا خان،سیکرٹری اطلاعات شریف شاہ،چوہدری جعفر،عاطف محمودو دیگر نے کہا کہ پانامہ کیس کا رونا رونے والے سیاستدانوں کی سیاست آج دفن ہوچکی ہے ،عمران خان اور سراج الحق کو منہ کی کھانی پڑی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک کو کمزور اور انتشار کی سیاست کی طرف دھکیلنے والے عمران خان کی منفی سیاست بند ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور سراج الحق نے ملک کو معاشی طور کمزور کرنے کیلئے پانامہ لیگ کا ڈرامہ رچایا اور آج و ذلیل و رسوا ہوگئے اور وزیر اعظم آج سرخرو ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتسستان کے عوام محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور نواز شریف کو اگلا وزیر اعظم بھی دیکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے نواز شریف کی ضرورت ہے ،انگلیوں کے اشاروں پر وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھنے والے عمران خان اب خواب دیکھتے رہیں ،اگلی باری بھی ن لیگ کی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button