سیاست

راجہ اعظم خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے، چند دنوں میں اعلان متوقع

Raja_AzamKhanشگر( عابد شگری) سابق صوبائی وزیر و حق پرست رکن اسمبلی راجہ اعظم خان نے ایم کیو ایم کو خیر باد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کرلیا۔اورآئندہ چند روز میں باقاعدہ اعلان متوقع ہے ذرائع کے مطابق راجہ اعظم خان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں میں شمولیت کی اعلان کیلئے تین دن کا مہلت مانگا ہے۔اس دوران وہ اپنے رفقاء کار اور قریبی دوستوں سے مشورہ کریں گے۔

متحدہ کے رہنما راجہ اعظم خان اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن یا اسلامی تحریک میں میں شمولیت کے خواہاں تھے اس سلسلے میں انہوں نے ن لیگ کے مہتاب عباسی اور اسلامی تحریک کے رہنما علامہ ساجد نقوی سے ملاقاتیں کی تھیں تاہم اسلامی تحریک کی جانب سے دعوت نہ آنے اور موجودہ صورتحال میں ن لیگ کو درپیش چیلنجز کے باعث ن لیگ میں شمولیت کا ارادہ ترک کرکے پی ٹی آئی میں شامل ہوکر ان کی ٹکٹ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے.

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق راجہ اعظم خان سے پارٹی میں شمولیت بارے میں بات مکمل ہوئی ہے اور انہوں تین روز کا وقت مانگا ہے اوراپنے رفقاء سے مشاورت کے بعد ہی اعلان کریں گے تاہم آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ راجا اعظم خان کی خواہش پر ہی پی ٹی آئی کے زمہ داران نے راجہ سے ملاقات کی ہے اور نہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی جس پر راجا نے حامی بھرتے ہوئے ان رہنماوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ پارٹی میں ضرور شامل ہوں گے البتہ اس کے لئے تین دن کی مہلت درکار ہیں اور ان تین دنوں میں اپنے رفقا ء سے مشاورت کرکے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کروں گا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button