سیاست

گلگت بلتستان کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں اور پاکستانی ہی رہیں گے ۔نیک نام کریم امیدوار ضمنی انتخابات ہنزہ

 ہنزہ (پ ر) گلگت بلتستان کے بہادر اور غیور عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کرکے غیر مشروط طور پر اسلامی جمہوریہ پاکستان سے الحاق کیا تھا تب سے گلگت بلتستان کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں اور پاکستانی رہیں گے ۔وطن عذیز کی سرحدوں کی حفاظت میں سینکڑوں جی بی کے جوانوں نے جام شہادت نوش کی ہے جو جی بی کے عوام کا محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت ہے ۔

دنیا کے سب سے بڑا جمہوری ملک کے دعویدار ہندوستان کے وزیر اعظم ایک انتہا پسند کا ہونا بد قسمتی نہیں تو اور کیا ہے جس ریاستی دہشت گردی کے تحت گجرات کے بعد کشمیر میں نسل کشی کا راستہ اپنایا ہے ۔کشمیر کی سرزمین اور کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اپنی جگہ انتہا پسند نریندر مودی نے بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کا نہ صرف اعتراف کیا بلکہ بھارت کا دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اقبال جرم بھی کیا ہے اس کے باوجود پرانی دہلی لال قلعہ کے اونچی دیواروں میں بیٹھ کر بلوچستان اور گلگت بلتستان کے بارے میں بے نییاد بیانات دینا پاکستان کے اندورونی معاملات میں بے جا مداخلت ہے جسکی ہم بھر پور مزمت کرتے ہیں یقیناًنریندر مودی کا یہ بے بنیاد بیان کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی میں تیزی آنے کا ردعمل ہے کشمیر کی سرزمین کو خون ناحق سے سرخ کرنے والے مودی کو دنیا جانتی ہے اور کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے روز کے مظالم سے دنیا بے خبر نہیں ہے ۔گلگت بلتستان کا بچہ بچہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے افواج پاکستان کی پشت پر جانوں کا نظرانہ دینے کیلئے ہر وقت تیا ر ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button