سیاست

نوجوان سیاسی کارکن انجینئر سید یاسین شاہ الحسینی نے سکردو حلقہ ٣ سے انتخابات میں حصہ لیںے کا اعلان کر دیا

S. Yaseen Shahسکردو (چیف رپورٹر ) نوجوان سماجی کارکن انجینئر سید یاسین شاہ الحسینی نے سکردو حلقہ نمبر 4روندو سے قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا اور انہوں نے نوجوانوں کے ساتھ مل کر انتخابی مہم شروع کر دی ہے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسمبلی کے امیدا وار انجینئر سید یا سین شا ہ نے کہا ہے کہ کر پٹ نظام سے عوام کو نجات دلانے کیلئے میدا ن میں کود پڑا ہوں ماضی میں منتخب نمائندوں نے علاقے کے وسائل کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹا خاص کر تعلیم کا برا حال کر دیا چن چن کر نااہل لوگوں کو سرکاری اداروں میں کھپا کر ریاستی اداروں کو تنزلی کی طرف دھکیل دیا انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ اٹل ہے کسی کے حق میں دستبردار ہونے کا سوال پیدا نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت روندو کو تعلیم اور ترقی کے میدا ن میں پیچھے دھکیلا گیا منتخب نمائندے اپنے عزیز واقارب کو نواز تے رہے کرپشن کے ذریعے ان لوگوں کو کروڑ پتی بنایا گیا جن کے پاس ماضی میں کھانے کیلئے روٹی ، چلانے کے لئے سائیکل اور رہنے کیلئے مکان نہیں تھا انہوں نے کہا کہ عوام کی عزت نفس سے کھیلا گیا اور سرکاری خزانے کا دروازہ کرپٹ حکمرانوں نے اپنے چہیتوں کیلئے کھول لیا یہی وجہ ہے کہ آج گلگت بلتستان کے عوام ترقی اور خوشحالی کیلئے ترس گئے ہیں ادارے کھنڈرات بن گئے سڑکیں پیدل چلنے کے قابل نہیں رہی انہوں نے کہا کہ عوام کے اصرار پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے انشااللہ کامیاب ہو کر علاقے کی ترقی کیلئے کردار ادا کروں گا وعدہ کرتا ہوں کہ کامیاب ہو کر مراعات اور تنخواہ بھی نہیں لوں گا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button