صحت

گانچھے میں‌گائناکولوجسٹ کی عدم تعیناتی سے ماوں‌کی شرح‌اموات میں اضافہ

گانچھے(محمد علی عالم) گانچھے میں گائناکالوجسٹ کی عدم تعیناتی سے زچگی کے دوران خواتین کی اموات میں اضافہ ہونے لگے ایک سال کے دوران متعدد خواتین موت کے منہ میں چلے گئے جس سے عوام میں تشویش پیدا ہونے لگاہے گانچھے میں گائناکالوجسٹ کی عدم دستیابی کے باعث دوران زچگی سکردو لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ جاتے ہیں اس سلسلے میں محکمہ ہیلتھ گلگت بلتستان مکمل لاپرواہی کا مظاہر ہ کر رہی ہے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہیلتھ سمیت محکمہ ہیلتھ کو آگاہ کرنے کے باوجود کوئی توجہ نہیں دی گئی سکردو سے کئی بار گائناکالوجسٹ سمیت سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو خپلو ہسپتال تبادلہ کیا گیا مگر کسی پر بھی کوئی عملدرآمد نہ ہو سکاجس وجہ سے گانچھے میں خواتین کی اموات کا سلسلہ جاری ہے موجودہ جدید دور میں گانچھے ضلع میں گائناکالوجسٹ سمیت سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی عدم تعیناتی سے حکومتی دعوے اور محکمہ ہیلتھ ناقص پالیسی نمایاں ظاہر ہو گئی ہے گانچھے سے اس وقت دو وزیر سمیت تین پارلیمانی سیکرٹریز اور ایک رکن کونسل کا تعلق حکمران جماعت بھی صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے عوام میں تشویش پیدا ہوگئی ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button