تعلیم

قراقرم یونیورسٹی میں ثقافت اور آثار قدیمہ کا مرکز قائم کیا جا رہاہے

گلگت(بیورورپورٹ) گلگت بلتستان کی ثقافت کو محفوظ بنانے کے لئے قراقرم یونیورسٹی میں سینٹر آف کلچر اینڈ آثار قدیمہ بنانے کا اعلان کر دیا۔ گلگت بلتستان کے مختلف ثقافتی اور آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے کے گلگت بلتستان میں ابھی تک کوئی خاص سینٹر نہیں ہے اسی لئے کے آئی یومیں ثقافت اور آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے کے لئے سینٹر بنایا جائے گا۔میٹ دی پریس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ثقافت کو دنیا میں خاص مقام حاصل ہے اور کو محفوظ بنانے کے ابھی تک کو ئی خاص کام نہیں ہوئی ہے۔ اس حوالے کے آئی یو کام کر ے گی۔

وائس چانسلرڈاکٹر محمد آصف نے میٹ دے پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکردو کیمپس کو ثقافتی طور پر ڈائزئن کے لئے آغا خان بلڈنگ بورڈ سے مدد لی جائے گی جو گلگت بلتستان کی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈئزائن کیا جائے گا۔ اس وقت سکردو کیمپس میں چار شعبہ جات کا م کر رہی ہے اور اس وقت ایک ہزار طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہے۔ سکردو کیمپس کی آنر شپ نہ ملنے کے باعث کو ئی ترقیاتی کام نہ کر سکے ہیں۔ اور نہ ہی ہمیں کہیں سے کوئی پیسے ملے ہیں جو کچھ بھی کیا ہے یونیورسٹی نے اپنے پیسوں سے کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button