چترال

شغور پُل ، حسن آباد پُل اور کریم آباد روڈ کی جلد از جلد تعمیر کی جائے۔عمائدین کریم آباد کا پریس کانفرنس

pc

چترال ( بشیر حسین آزاد ) سوسوم کریم آباد کے معززین محمد یعقوب خان ، سابق کونسلر اسلام خان ، حماد احمد بن سلطان شاہ اور رحمت نذیر وغیرہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ کریم آباد ویلی کی خستہ حال سڑک اور دو پُلوں کی تعمیر نہ کی گئی ۔ تو 15اپریل تک بھوک ہڑتال کے ساتھ ساتھ آنے والے بلدیاتی انتخابات کابائیکاٹ کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا۔ کہ دو ہفتے پہلے کریم آباد ویلی کے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے علاقے کی خطرناک سڑک کی وجہ سے ایک عشرے کے دوران 105قیمتی جانوں کے ضیاع اور مستقبل میں مزید جانی نقصانات کے خدشے کا اظہار کیا تھا ۔ اور روڈ کو سی اینڈ ڈبلیو کی تحویل میں دینے اور اُس کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ کیا تھا ۔ لیکن حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اُس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ جس کے نتیجے میں گذشتہ روز کے حادثے میں مزید دوجانیں ضائع ہوئیں ۔ اور ایک درجن افراد زخمی ہوئے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم نے گذشتہ کئی سالوں سے روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں حکومت اورممبر ا ن اسمبلی کے در پر دستک دی ۔ لیکن افسوس کہ ہماری مجبوری کے مطالبے کو سیاست کی بھینٹ چڑھا کر مسترد کر دیا گیا ۔ اور علاقے میں ایک پائی بھی سڑکوں کی تعمیر پر خرچ نہیں کی گئی۔ اور نتیجہتاً حادثات کی وجہ سے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اکیسویں صدی کے اس دور میں بھی کریم آباد کے لوگ اپنی مددر آپ کے تحت زندگی گزار رہے ہیں ۔ اور حکومت کی طرف سے دس فیصد سہولیات مقامی لوگوں کو حاصل نہیں ۔اگر حکومت اتنی بے بس ہے ۔ تو یہ دس فیصد سہولیات بھی واپس لئے جائیں ۔ اور ہمیں کسی اور ملک ہجرت کرنے کیلئے راستہ دیکھایا جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جائے ۔ اور فوری طور پر شغور پُل ، حسن آباد پُل اور کریم آباد روڈ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی تحویل میں دے کر اُن کی تعمیر کی جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button