سیاست

پاکستان پیپلز پارٹی کے متوقع امیدوار سابقہ ایم ڈی نٹکو ظفر اقبال کا ہنزہ علی آباد میں جلسہ 

ہنزہ نگر(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے متوقع امیدوار سابقہ ایم ڈی نٹکو ظفر اقبال نے ہنزہ علی آباد میں سیاسی جلسہ کیا اور باقاعدہ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا انھوں نے مزید کہا کہ اگر پارٹی نے کسی اور امیدوار کو ٹکٹ دی تو میں پارٹی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اس کا بھر پور ساتھ دونگا۔

zafar iqbalظفر اقبال سابقہ ایم ڈی نٹکو کے حیثیت سے اپنا خدمات سر انجام دیتا رہا ہے اور گزشتہ دو سالوں سے سلک روٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کا چیرمین کے طور پر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے متوقع امیدوار ظفر اقبال نے عمائدین ہنزہ سے بات کرتے ہوئے پاک چائینہ اقتصادی راہداری کو پاک پنجاب چائینہ راہداری قرار دیتے ہوئے اسکو مسترد کیا ۔

اس موقعے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوٗں کا کہنا تھا کہ اس منصوبے پر پارٹی چیرمین سابقہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کام شروع کیا تھا اور بدقسمتی سے احسن اقبال نے اس میں تبدیلی کی اور موجودہ منصوبے سے گلگت بلتستان کے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا اسی وجہ سے ہی سپیکر قانون ساز اسمبلی وزیر بیگ نے راہداری کانفرنس میں عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے احتجاج کیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button