جرائم

چترال چمرکن کے مقام پرموٹر سائیکل حادثہ، ایک شخص جان بحق

چترال(بشیر حسین آزاد) چترال سے 10کلومیٹرکے فاصلے پر واقع گاؤں چمرکن کے مقام پرمنگل کی صبح لینڈکروزر گاڑی نمبرAD89جو کہ ڈرئیوار فضل صادق ولد محمد صادق ساکن سردار احمد جان کالونی پشاور چلارہا تھا کی ٹکرسے ایک موٹرسائیکل سوار محمد اسحاق ٹیکنیشن چترال پولیس ساکن بروز جان بحق ہوگیا۔ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

موٹر سائیکل حادثے میں جان بحق پولیس کانسٹیبل محمد اسحاق کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محی الدین،ایس ڈی پی او چترال عبدالستار اوردوسرے شامل تھے۔نماز جنازہ کے بعد میت کو آبائی گاؤں بروز روانہ کردی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button