سیاست

استورمیں پارٹی رہنما امتیاز کے دن دیہاڑے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایم کیو ایم

استور( سبخان سہل،عبدالوہا ب ربانی) استور متحدہ قومی مومنٹ کے چرمین الطاف حسین کی ہدایت پر گلگت بلتستان کے صوبائی اور تمام ضلعی عہدادران نثار بلتی صوبائی کمیٹی، لیاقت علی خان صوبائی کمیٹی ،نور حسین شگری بلتستان زون انچارج ،محمد علی شاہ ممبر زونل کمیٹی ،سیعد اخلاق حسین صوبائی کمیٹی ظفر عباس دیامر استور ڈویثرن انچارج ،عبد العلیم مصطفوی ضلعی انچارج ،امجد علی اور اقبال علی نے متفقہ طور پر ضلع استور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ضلع استور میں ایم کیوایم کے جوائنٹ انچارج امتیاز کو جس طرح بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کیا ہے ۔ اس کی ہم بھر پر مذمت کرتے ہیں ۔اس کی ایف ائی آر ضلعی انتظامیہ کی ست روی کا شکار سمجھتے ہیں۔اور ضلع استور کی امن کو تباہ کرنی شازش ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ ست روی پر مبنی نہ ہوتے تو FIRُپر ATAکا دفعہ لگا کر کیس کو فوجی عدالت میں بیج دیتے ۔لیکن انتظامیہ کی بدنیتی کی وجہ سے یہ ملزم اس پہلے بھی استور تھانے کے سامنے دن دھاڈ ے تین افراد کو گولیو ں سے چھینی کیا تھا ۔جو کہ بعد میں باعزت بھری کر دیاگیا۔ ایسے جرائم ہیشہ ملزموں کے ساتھ نرمی سے پیش آنا پورے ضلع کی پر امن آب ہوا کو متاثر کرنے کے مترادف ہے۔ انہو نے کہا کہ انتطامیہ ست روی سے باز آکر فلفور یف آئی آر کے اپر اے ٹی ا ے کا دفعہ لگا کر فوجی عدالت میں نہیں بیج دیتی تو ایم کیو ایم کے کارکنان اور عہدران بھی چین کی چین کی نیند نہیں سوئینگے۔ہم چند دن کی مہلت دیتے ہیں کی اس کے بعد پوری گلگت بلتستان کو جا م کردیا جائے گا اور پورے پاکستان میں احتجاجی دھرنے دھرنے دئے جائینگے۔انہو نے نے کہا کہ ہم الطاف بھائی کی ہدایت میں ہم گلگت بلتستان کے تما م عہد اران ضلع استورآئیے ہیں ۔ہم گلگت بلتستان کی صوبائی کمیٹی ضلعی کمیٹی کے عہداران انتظامیہ کی کاروئی سے بلکل بھی مظمئن نہیں ہیں ۔آج متحدہ کا ہر کارکن کارگل لے پورے گلگت بلتستان سمت پورے پاکستان میں تشویش میں مبتلا ہے ۔لہذا گلگت بلتستان کی پر امن فضاء خرا ب ہونے سے پہلے گلگت بلتستا ن کی حکو مت اور ضلعی انتظامیہ فوری ملزم کا کیس کو انسداد دہشت گردی عدالت میں چلایا جائے اور اگر قانو ن اجازت دیتا ہے انہیں فوری فوجی عدالت میں بھیجا جائے۔ورنہ حالت کی تما م تر زمہ داری حکو مت پر عائد ہوگی۔ظفر عباس دیامر استور ڈیثر ن اور ضلعی صدر عبد لعلیم مصطفوی کی سر براہی میں لوگو ں کو لنگر بھی تقسیم کیا گیا اور آخر میں محرحومین کے ایصال ثواب کے لے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button