کھیل

گلگت بلتستان کی تائکوانڈو ٹیم نے قائد اعظم نیشنل گیمز میں بین الصوبائی کھیلوں کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

گلگت ( پ ر) گلگت بلتستان کی تائکوانڈو ٹیم نے قائد اعظم نیشنل گیمز میں بین الصوبائی کھیلوں کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ان مقابلوں میں پاکستان کے تمام صوبوں سمیت آزاد کشمیر، فاٹا اور جی بی سے ٹیموں نے حصہ لیا۔ گلگت بلتستان کی تائکوانڈو ٹیم نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مقابل ٹیموں کو شکست دی اور مقابلے میں اول پوزیشن لے لی۔ جی بی کی ٹیم نے 4 طلائی، 3 چاندی کے اور پانچ برونز میڈل جیتے اور 117 پواؤنٹس کے ساتھ اول پوزیشن حاصل کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button