کلوٹ سے سیلابی ریلہ گزارنے کی انوکھی انجنیرنگ ناکام، علی آباد ہنزہ میں شاہراہ قراقرم پانچ گھنٹے بند رہا
ہنزہ نگر ( اجلال حسین، تصاویر: فرمان اللہ بیگ) چینی تعمیراتی کمپنیCRBCاور NHAکی انجینئرنگ فیل، سیلابی ریلہ چھوٹے کلوٹ سے گزارنےکا تجربہ ناکام ہوگیا۔
گزشتہ روز علی آباد میں واقع گلیشیائی اور برساتی نالے سے ہلکا پھلکا سلابی ریلا گزرا جس کی وجہ سے شاہراہ قراقرم کے علاوہ قریبی زمینوں میں بھی سیلابی ریلہ داخل ہوگیا۔ سیلابی پانی کی وجہ سے شاہراہ قراقرم 5گھنٹے سے زائد ٹریفک کے لئے بند رہا۔
مقامی لوگوں نے قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے) اور چینی تعمیراتی کمپنی CRBCکی انوکھی نجینرنگ کو اس تباہی کی وجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر نو کے دوران سیلابی ریلے کی قدرتی گزرگاہ کی جگہ پر پانی کا عام کلوٹ تعمیر کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے سیلابی ریلے کو مناسب گزرگاہ نہ مل سکی اور پانی نشیبی علاقوں میں پھیل گیا، جسکی وجہ سے نہ صرف قومی شاہراہ کو نقصان ہوا، بلکہ زمینداروں کو بھی نقصان اُٹھاناپڑا، جبکہ سڑکی کو طویل بندش کی وجہ سے مسافروں کو ازیت کا سامنا کرنا پڑا۔