ضلع ہنزہ کے قیام کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما میر غفنفر علی خان کا ہنزہ میں شاندار استقبال

ہنزہ نگر(اکرام نجمی) وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دورہ گلگت بلتستان کے موقعے پر ہنزہ اور نگر کو الگ الگ اضلاع بنانے کے اعلان کے بعد ہنزہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڈ گئی ہے۔ علاقے کے لوگ نے ناصر آباد پل پر جاکر میر غضنفر علی خان کو ریلی کی شکل میں ہنزہ علی آباد تک لے آئے ۔

ناصر آباد پل پر ان کا استقبال کرتے ہوے مقامی بزرگوں، نوجوانوں اور سیاسی کارکنوں نے میر غضنفر علی خان اور رانی عتیقہ کو ہار پہناکر خوش آمدید کہا۔ 

یار رہے کہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں میر غضنفر علی خان کی کوششوں کا باقاعدہ زکر کرتے ہوئے نئے ضلعے کے قیام کا اعلان کیا تھا ۔

اس اعلان کے بعد ہنزہ کے مختلف مضفات سے لوگ مختلف ٹولیوں کے شکل میں علی ہنزہ میں جمع ہونا شروع ہوگئے اور ریلی کی شکل میں ناصر آباد پل پر جاکر میر اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا استقبال کیا۔ 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments