سیاست

گلگت بلتستان میں حقیقی تبدیلی مسلم لیگ ن کی حکومت ہی لے کر آرہی ہے، صوبائی وزیر اطلاعات، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن

گلگت ( پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کی امنگوں اور خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم ترین فیصلے کیئے ہیں جس کی بناء پر صوبائی سطح پر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو ا ہے۔ صوبائی حکومت عوام کے ووٹوں سے بر سر اقتدار آئی ہے اور ہماری حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات ووٹرز اور عوام کے خوہشات پر مبنی ہیں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی بھرپور کوششوں اور عوامی امنگوں کی بہترین ترجمانی کی بدولت اربوں روپے کی لاگت سے اہم تعمیراتی منصوبے خطے میں جاری ہیں۔ دیامر بھرشا ڈیم، بونجی ڈیم سمیت چترال گلگت ایکسپریس وے، گلگت سکردو روڈ اس خطے کی ماہیت اور ہیت بدل کر رکھ دیں گے۔ سابقہ حکومتوں نے صرف ہوائی اعلانات کے زریعے عوام کو بہلائے رکھا مگر اب عوام کو اس بات کا احساس ہو چکا ہے کہ گلگت بلتستان میں حقیقی تبدیلی مسلم لیگ ن کی حکومت ہی لے کر آرہی ہے، عوام کی جانب سے حکومت وقت پر کئے گئے اعتماد پر صوبائی حکومت ہر صورت پورا اترے گی اور ہمارے دور میں ہی توانائی ، انفراسٹرکچر اور صحت کے شعبوں میں مثالی منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان میں پہلی بار کسی حکومت نے سنجیدگی کے ساتھ عوام کے مسائل کے حل کے لیئے کوششیں کی ہیں جس کا نتیجہ یہ ہے کہ تعلیم، صحت ، جنگلات، صوبے میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیئے اقدامات سمیت کئی اہم فیصلے حالیہ حکومت کی عوام دوست کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم صرف زبانی دعووں کی بجائے عملی اقداما ت کرنے کے قائل ہیں ، گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کی کاوشوں اور وفاقی حکومت کی مدد سے نئے ہسپتالوں کی تعمیر، جس میں امراض قلب کے ہسپتال، میڈیکل کالج، کینسر ہسپتال، قراقرم یونیورسٹی کے علاقائی کمیپس برائے ہنزہ اور دیامر کے قیام کی منظوری سمیت دیگر اہم منصوبوں کو عملی جامعہ پہنانے کے لیئے راہ ہموار ہوئی ۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ خطے میں نوجوانوں کے لیئے ملازمت کے مواقع وسیع کرنے کے لیئے عمر کی بالائی حد کو بڑھانے کا فیصلہ بھی ہماری صوبائی حکومت کا اہم ترین اقدام ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button