چترال

ڈسٹرکٹ بار اسوسی ایشن چترال کے سالانہ انتخابات، صاحب نادر خان ایڈوکیٹ صدر منتخب

11110401_10204439089077553_3164634121730470402_n

چترال (بشیر حسین آزاد) 14اپریل کوڈسٹرکٹ بار اسوسی ایشن چترال کا سالانہ انتخابات 2015-16منعقد ہوا۔جسمیں کل62ووٹ پول ہوئے۔صدارت کے لئے امیدوار صاحب نادر خان ایڈوکیٹ نے33ووٹ حاصل کیے جبکہ مدمقابل میں سراج الدین ایڈوکیٹ نے28ووٹ حاصل کیے۔اسطرح صاحب نادر خان ایڈوکیٹ سال2015-16کے لیے صدر منتخب ہوئے۔قاضی سجاد احمد ایڈوکیٹ بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ ساجد اللہ ایڈوکیٹ بلامقابلہ جنرل سکرٹری منتخب ہوئے۔فنانس سکرٹری کے لیے خلیل الرحمن ایڈوکیٹ نے40ووٹ حاصل کیے اور اس کے مدمقابل سید مختار علی شاہ نے22ووٹ حاصل کیے۔اسطرح خلیل الرحمن ایڈوکیٹ فنانس سکرٹری منتخب ہوئے۔آخیر میں کامیاب ہونے والے صدرصاحب نادر خان ایڈوکیٹ نے بار سے خطاب کیا اور وکلاء کی مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی بھرپور جدوجہد کا عندیہ دیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button