ن لیگ استور کی قیادت مطمئن، استعفے واپس!
گلگت ( فرمان کریم ) مسلم لیگ ن استورکی قیادت نے استعفے واپس لے لئے ہیں استور ویلی اور شونٹر روڈمنصوبہ پہلے سے منظور شدہ ہیں، اسکے اعلان کی ضرورت نہ تھی ،استور میں CMH ہسپتال ،KIU کیمپس ،قمری منی مرگ تحصیل ،پریشنگ مٹل روڈ سمیت دیگر منصوبو ں کا وزیر اعظم کی جانب سے بہت جلد گورنر جی بی اعلان کریں گے.
اس یقین دہانی کے بعد استور کے عہدیداران نے اپنے استعفے واپس لے لئے ہیں وزیر اعظم پاکستان نے KIU کیمپس کی منظوری دی ہے ، اور CMH پر الیکشن سے پہلے کام شروع کیاجائے گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے سربراہ حافظ حفیظ الرحمن نے اور ضلع استور کے رہنماء اقبال ایڈووکیٹ ، محمد اسلم جنرل سیکرٹیری ضلع استور، عتیق الرحمن سینئر نائب صدر ضلع استور، فرید اللہ نائب صدر ضلع استور اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے اپنے دورے کے موقع پر گلگت بلتستان کی عوام کے دل جیت لے۔ اور وزیر اعظم بہت جلداستور میں ترقیاتی کاموں کا اعلان کرینگے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ غلط فہمی کی وجہ سے استفیٰ دینا پڑا اب مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کی قیادت سے مشاورت کے بعد تمام رہنما سمت کارکنوں نے استفیٰ واپس لے لیا ہے اور اب مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کی قیادت میں پارٹی گلگت بلتستان میں مذید مضبوط ہوگا۔ اور کارکنا ں پارٹی کو فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔