اہم ترین

وادی کیلاش،چترال، کی سڑکوں‌کی تعمیر و مرمت کا آغاز، منصوبے کے لئے 4.6 ارب روپے کی منظوری مل چکی ہے

چترال (گل حماد فاروقی) بین الاقوامی اہمیت کے حامل وادی کیلاش کی سڑکوں پر پاکستان بننے کے بعد پہلی بار کام کا آغاز۔ منصوبے سے نہ صرف مقامی لوگوں کو سفر ی سہولیات میسر ہونگیں، بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گی۔

ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال انوارلحق نے سڑک کی تعمیراتی کام کا افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ اے سی سلیم ثقلین، اے اے سی حفیظ اللہ این ایچ اے کا عملہ بھی موجود تھا۔  نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی  جانب سے  پراجیکٹ ڈائیریکیٹر  رفیق عالم نے  اس منصوبے کی تفصیل بیان کی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سڑک کی لمبائی 46 کلومیٹر  جبکہ اس کی چوڑائی میٹر ہوگا یہ سڑکیں وادی بریر، وادی بمبوریت اور وادی رمبور کے لوگوں  کا زمینی رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے بحال کریں گی۔ اس میں نو عدد پُل، کلوٹ،  شولڈر، نکاسی کا نالہ اور تارکول بھی شامل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سڑک کیلئے NHA نے 4.6 ارب روپے منظور کئے ہیں جبکہ اس سڑک میں آنے والی زمین کے مالکان کو صوبائی حکومت ادا کرے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ یہ اس علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا اور اس سے نہ صرف  دو ہزار لوگوں کو روزگار مہیا ہوگی بلکہ اس سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گی کیونکہ کیلاش قبیلے کے لوگ اپنی محصوص ثقافت کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔  جن کے محتلف تہواروں کو دیکھنے کیلئے ہر سال بڑی تعداد میں سیاح یہاں کا رح کرتے ہیں۔

اس سڑک کی تعمیر پر مقامی لوگ بھی نہایت خوش ہے۔ آیون سے تعلق رکھنے والے یک شہری کا کہنا ہے کہ جب کیلاش کے کسی تہوار کو دیکھنے کیلئے آنے والے سیاح اس سڑک پر گزرتے جو صرف 22 کلومیٹر ہ لمبا ہے مگر سڑک کی تنگی اور حراب حالت کی وجہ سے اس پر نو سے دس گھنٹے لگتے تھے جو نہایت تکلیف دہ عمل تھا۔

وادی رمبور، وادی بمبوریت، وادی آیون اور وادی بریر کے ہزاروں لوگ  سڑک کی حراب حالت کی وجہ سے نہایت مشکلات سے دوچار تھے   جس کے کیلئے ان چاروں وادیوں کے مسلم اور کیلاش دونوں نے کئی بار احتجاج بھی کیا اب یہ سڑک NHA کو حوالہ ہوا ہے  جس  کی تعمیر پر  عملی کام کا آغاز   بھی کردیا گیا ہے جو دو سالوں میں مکمل ہوگا۔ علاقے کے لوگوں نے این ایچ اے حکام  کی اس اقدام کو نہایت سراہا۔ سڑک کی تعمیر سے  ہزاروں لوگوں کو روزگار کا موقع ملے گا تو دوسری طرف ان پسماندہ وادیوں میں  رہنے والے ہزارں لوگوں کا  رابطہ بھی ملک کے دیگر حصوں سے  بحال ہوگا۔ یہ سڑک ان پسماندہ وادیوں کی تعمیر  اور ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button