سیاست

شگر، حاجی وزیر فدا علی نے ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

شگر(عابد شگری) سابق ممبر ضلع کونسل و معروف سماجی و سیاسی شخصیت حاجی وزیر فدا علی نے اپنے ساتھیوں اور رفقاء کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم پاکستان کا اعلان ایگزیکٹیو آرڈر ہے لیکن پھر بھی شگر ضلع کا نوٹیفیکیشن جاری ہوجائے تو شگر کے بڑی تعداد میں عوام حاجی فدا علی کے ہمراہ شگر میں ایک بڑے جلسہ عام میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرینگے۔ان باتوں کا فیصلہ سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فدا علی کے گھر پر منعقدہ ایک اہم میٹنگ میں کیا گیا اس میٹنگ میں شگر کے تین بڑے یونین کونسل کے عمائدین اور سرکردگان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی وزیر فدا علی نے کہا کہ راجہ اعظم خان کی خاطر ہم نے اپنے رشتہ داریاں تک قربان کردی اور انہیں جتانے کیلئے شگر کی عوام نے بڑی جدوجہد کی اور انہیں جتوا دیا لیکن وہ انتخابات جیتنے کے بعد انہوں نے عوام کو بھلادیا۔انہوں انتخابات سے پہلے جو وعدے کی کئے تھے انتخابات جیتنے کے بعد انہوں نے اسے پس پشت ڈال دیا۔ شگر میں تعلیمی مسائل کو حل کرنے کے بجائے تعلیمی اداروں کو تباہی کے دھانے تک پہنچادیا ۔اب آنے والے انتخابات میں دوبارے ان کیساتھ ساتھ دینا بیوقوفی کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں کئی جماعتوں کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کیلئے دعوت دی جارہی تھی ۔مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر حفیظ الرحمن اور جنرل سیکریٹری اکبر تاباں نے بھی مسلم لیگ میں شمولیت دعوت دیا تھا جس پر میں نے شگر کی عوام کی جانب سے شگر ضلع نوٹیفیکیشن سے پارٹی شمولیت مشروط رکھا تھا۔اب جب کہ وزیر اعظم پاکستان جناب محمد نواز شریف نے حالیہ دورہ گلگت کے موقع پر شگر ضلع کا اعلان کردیا ہے ۔جو کہ ایک ایگزیکٹیو آرڈر ہے لیکن پھر بھی مسلم لیگ (ن) جلد شگر ضلع کا نوٹیفیکیشن جاری کریں وہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کریں گے۔اس بارے میں انہوں نے اپنے رفقاء اور حامیوں سے مشورہ مانگا جس پر تمام شرکاء نے ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا کہ اگر شگر ضلع کا نوٹیفیکیشن جلد جاری ہوجائے تو مسلم لیگ (ن) کے قائدین کو شگر بلا کر تمام افراد حاجی وزیر فداعلی کیساتھ ایک بڑے جلسہ عام میں مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button