تعلیم

محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی میں ڈیڑھ سو آسامیوں پر شفاف طریقے سے بھرتیاں جاری ہیں، سیکریٹری آصف اللہ خان

گلگت(ریا ض علی)سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آ صف اللہ خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کے احکامات پہ شفاف بھرتیوں کا عمل شروع ہوگیا ہے اس سلسلے میں ادارے میں خالی آسامیوں پہ 16مئی سے تحریری امتحان کا عمل شروع کردیا گیا ہے محکمہ لوکل گورنمنٹ دیہی ترقی میں خالی آسامیوں پہ خالصتاٌمیرٹ پہ بھرتیوں ہونگی ٹیسٹ میں غفلت ہر گزبرداشت نہیں جبکہ ریکروٹمنٹ کمیٹی احسن طریقے سے نگرانی کر رہی ہے پڑھے لکھے نوجوانوں کو اپنے صلاحیتیں منوانے کیلئے بہترین موقع ہے شفاف بھرتیاں ہی ہماری ترجیحات میں شامل ہے لوکل گرنمنٹ ادارے کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے صوبائی حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیسٹ کیلئے مقررہ امتحانی سینٹروں کے دوروں کے دوران امیدواروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے احکامات پہ ادارے میں خالی ڈیڑھ سو کے قریب آسامیوں پہ شفاف ٹیسٹ کا عمل 16مئی سے جا ری ہے جوکہ 22مئی تک ٹیسٹ کا عمل مکمل ہوگا جبکہ انٹر ویوز کا عمل 25مئی سے شروع ہوگا یہ آسامیاں گزشتہ کئی عرصے سے خالی تھیں جوکہ وزیر اعلی اور چیف سیکریٹری کی اجازت لیکر ان آسامیوں پہ تقرریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے انشاء اللہ ادارے میں میرٹ کے تحت ملازمین کی تقریوں میں میں کامیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کی خدمت ہماری زمہ داریوں میں شامل ہے لوکل گورنمنٹ اداروں کو عوام کیلئے فلاحی مراکز بناکر وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کے گڈگورننس کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو عملی جامہ پہنائیں گے انہوں نے ملازمین سے کہا کہ وہ جس مقصد کیلئے تقرر کیا گیا ہے اسے اپنا ٹارگٹ بناکر پورا کرنے کی کوشش کرے ملازمیں کو پیشہ وارانہ زمہ داریوں کے انجام دیہی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ بھر تیں چونکہ ادارے میں سستی کام چوری اور کاہلی ناقابل برداشت ہے ہم سب نے ادارے اور عوام کے بہتری اور خدمت کیلئے کام کرنا ہے پڑھے لکھے نوجوان ہمارا کل اور روشن مستقبل ہے شفاف ٹیسٹ و انٹرویوز سے قابل پڑھے لکھے جوان آگے آئیں گے اور عوام کی خدمت کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button