تعلیم

مہناز فاطمہ مونٹیسوری سکول میں یوم والدین کی تقریب منعقد

2 (7)

گلگت( فرمان کریم) نگران وزیر تعلیم فوزیہ سیلم عباس نے کہا ہے کہ قوموں کی عزت خواتین سے ہوتی ہے۔ خواتین کے بغیر کسی معاشرے کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ خواتین اگر مردوں کے شانہ بشانہ اور صف اول میں کام کرے تو ترقی کی راہیں کھل جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مہناز فاطمہ مونٹسیوری سکول میں منقعدہ یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور خصوصا گلگت بلتستان کی خواتین میں بے پناہ صلاحیتں موجود ہیں۔ گلگت بلتستان کی خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنے ملک اور خطے کا نام روشن کئے ہیں۔ تعلیم کے میدان ہوں یا کھیل کے میدان ہر جگہ خواتین نے اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مرودں کے ساتھ خواتین بھی تعلیم حاصل کرکے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے۔ گلگت بلتستان میں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کے بے شمار مواقع ہیں ۔ اسلام آباد سے بہتر تعلیمی ادارے گلگت بلتستان میں موجود ہیں۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ مہناز فاطمہ مونٹسیوری سکول معیاری تعلیم دلانے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ اور اساتذہ اپنی محنت سے اس تعلیمی ادارے کو ماڈل بنائے۔ اساتذہ اپنے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ دے۔ اُنہوں نے سکول انتظامیہ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد پر کہا کہ سکول میں ٹرانسپورٹ ، لابرئیری اور صاف پانی کیلئے بھرپور تعاون کرئینگی۔ اور جلد سکول کو درپیش مسائل کا حل تلاش کیا جائے گا۔ اس سے پہلے چیئرپرسن مہناز فاطمہ مونٹسیوری سکول شمشاد بیگم اور سی ای اؤ بلبل جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکول معیاری تعلیم دلانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اور خاص کر خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دی جارہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اب تک گلگت اور مضافات کے گاؤں سے 300 خصوصی بچوں کو تعلیم کے ساتھ تربیت بھی دی جارہی ہے۔ سکول نہ صرف گلگت شہر میں بلکہ گاؤں میں خصوصی بچوں کو تعلیم وتربیت سکھائی جارہی ہے۔ اس موقع پر چیئرپرسن مہناز فاطمہ مونٹسیوری سکول شمشاد بیگم اور دیگر نے مہمان خصوصی کو روایتی چارد اور ٹوپی پیش کئے اور بچوں نے ملی نغمے ، ٹیبلو اور خاکے پیش کئے۔

1 (5)

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button