جرائم
جیلوں کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، آئی جی ظفر اقبال اعوان
گلگت (پ ر) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ظفراقبال اعوان نے سیکورٹی کے حوالے سے جیلوں کا معائنہ کیا ۔انہوں نے ڈسٹرک جیل گلگت اور سب جیل جٹیال میں کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔آئی جی پی نے سی سی ٹی وی کیمروں اور سرچ لائٹس کی تنصیب کے کام کا بھی معائنہ کیا آئی جی جیل خانہ جات فاروق اعظم نے پولیس سربراہ کو دونوں جیلوں میں اٹھائے جانے والے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ظفر اقبال اعوان نے متعلقہ حکام سے گفتگوں کرتے ہوے کہا کہ جیلوں کی موثر حفاظت کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔تاکہ کوئی نا خوشگوار واقع رونما نہ ہوں۔اس موقع پر ڈی سی گلگت رانا رضوان قدیر ، ایس پی عبدالرحیم اور اے سی گلگت بھی موجود تھے۔