گلگت بلتستان

گلگت بلتستان عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہو گیا، ٨ جون کو پولنگ ہوگی

گلگت ( فرمان کریم) الیکشن کمشنر گلگت بلتستان سید طاہر علی شاہ نے آج باقاعدہ طور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی چوبیس نشستوں کے لیے انتخابی شیڈول جاری کردیا.

IMG_0021تفصیلات کے مطابق 24اپریل کو ریٹرنگ آفسیرز پبلک نوٹس آویزاں کرینگے، 26اور 27اپریل کو کاغذات نامزدگی وصول کئے جائینگے . جبکہ 28اپریل سے 4مئی تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جاے گی.

5سے15 مئی تک اعتراضات پر الیکشن ٹریبونل فیصلہ سنائے گا. 17مئی امیدوارں کی حتمی فہرست جاری کردی جاے گی .قانون ساز اسمبلی کی چوبیس جنرل نشستوں پر انتخابات 8 جون کو ہونگے جس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اور آزاد امیدوارحصہ لینگے.

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ الیکشن کو صاف وشفاف بنانے کے لئے ریٹرنگ آفسیر ، ڈپٹی ریٹرنگ آفسیر کے ساتھ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفسیرز تعینات کیے جائیں گے. احسا س پولنگ اسٹیشنز میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں 617,305  ووٹرز بالغ حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے. ووٹنگ کے لیے اسمبلی کے 24حلقوں میں 1022 پولنگ سٹیشن  قائم کیے جائیں گے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button