سیاست

ہنزہ: ن لیگ کا شناکی میں نام و نشان نہیں، میوزیکل شوسےساکھ بحال کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔ عوامی ورکرز پارٹی شناکی ہنزہ

ہنزہ ( بیور رپورٹ) ناصر آباد شناکی ہنزہ میں میوزیکل شو کے نام پرعوام کو بیوقوف بنایا گیا ،جس کو ہنزہ شناکی کے غیور عوام نے مسترد کردیا۔ ن لیگ ہنزہ نے سرتوڈ محنت کے بعد بھی 200افراد بھی جمع نہیں کرسکی ۔ان خیالات کا اظہار عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ شناکی کے رہنماء امین خان ،جان عالم ،علی احمد شاہ ،ذہیب سلطان ،عرفان بہادر ،جان محمد ،شریف خان ،جاوید اقبال قاسمی ،شاہین خان ،درویش ،شاہد ناتھا و دیگر ں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ شیناکی میں ناکام ہوچکی ہے اور عوام نے الیکشن 2015میں بھی مسترد کیا تھا اور ایسے پروگرامز سے کوئی فائدہ نہیں۔ ن لیگ والوں کو چاہئے کہ وہ میوزیکل شوز اور اس قسم کے پروگرام کرکے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ہنزہ شناکی میں کوئی نام و نشان نہیں ہے اور اس طرح کے پروگرامز انعقاد کرکے اپنی ساکھ بحال کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے لیکن ہنزہ شناکی کے عوام باشعور ہیں۔ پرگرام کرنے کے بجائے کوئی عملی کام کرکے دیں جس میں ناصر آباد میں پانی کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، اس پر کام کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button