تعلیم

گورنمنٹ گرلز سکول گنش میں محکمہ تعلیم ہنزہ نگر کے زیر اہتمام سالانہ تقسیم انعاما ت کی تقریب منعقد

 دائریکٹر اکیڈمکس گلگت ریجن مجید خان، ڈپٹی دائریکٹر ایجوکیشن ہنزہ نگر میر باز و دیگر گنش سکول میں تقریب سے خطاب کر ہے ہیں۔
دائریکٹر اکیڈمکس گلگت ریجن مجید خان، ڈپٹی دائریکٹر ایجوکیشن ہنزہ نگر میر باز و دیگر گنش سکول میں تقریب سے خطاب کر ہے ہیں۔

ہنزہ نگر (اجلال حسین) محکمہ تعلیم ہنزہ نگر کے زیراہتمام سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب گورنمنٹ مڈل سکول گنش میں منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر اکیڈمک گلگت ریجن مجید خان نے ہنزہ نگر اور گلگت بلتستان سطح پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں نقد رقوم کے علاوہ اسناد بھی تقسیم کیاگیا۔ گلگت بلتستان سطح پرگورنمنٹ مڈل گنش کے دو طلباء ایمن علی دختر محمد علی نے پہلی جبکہ دوسری پوزیشن اقراء علی دختر حسین اور تیسری پوزیشن شاہین روز گرلز مد ل سکول حیدر آباد نے حاصل کی جبکہ پرائمری سطح پرپہلی پوزیشن حیدر عباس ولد محمد یاسینNEFگرلز پرائمری سکول تھول نگر دوسری پوزیشن فوزیہ علی دختر محمد علی پرائمری سکول سمائر جبکہ شاہین ندیم ولد ندیم اقبال گرلز پرائمری سکول مسگر نے حاصل کی۔ جبکہ ہنزہ نگر کے مختلف سکول کے طلبہ نے ضلع سطح پر 6مزید پوزیشن حاصل کئے۔

1
ڈائریکٹر اکیڈمکس گلگت ریجن مجید خان، ڈپٹی دائریکٹر ہنزہ نگر میر باز پوزیشن ہولڈر طلبہ اور اساتذہ کا گروپ فوٹو۔

تقریب میں گورنمنٹ گنش سکول کے طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملی نغمے، ٹیبلواور دیگر ایٹم پیش کرکے والدین اور تقریب میں شریک ہنزہ نگر کے سرکاری سکولز کے ہیڈ ماسٹر ز اور اساتذہ کا دل جیت لیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر اکیڈمک گلگت ریجن نے گنش مڈل سکول کے پرنسپل شاہین خان اور دیگر پوزیشن ہولڈرسکولز کو مبارکباد دیتے ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاایسے تقریبات کے انعقاد سے نہ صرف طلبہ کی نصابی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ غیرنصابی سرگرمیوں میں طالب علم اپنا نام روشن کرتاہے ہم گورنمنٹ مٖڈل سکول گنش کے ان طلباء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے حالیہ ہونے والی امتحانات میں مڈل کلاس میں گلگت بلتستان سطح پر پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پرائمری سکشن میں ضلعی سطح پر ٹاپ ٹین میں پوزیشن حاصل کی جس کا ہم طلبا کو خراج تحسین کرتے ہیں اور آئندہ انے والے سالوں میں مزیدطلباء ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اور بھی پوزیشن حاصل کرکے نہ صرف اپنے سکول کانام روشن کرینگے بلکہ والدین ،اساتذہ محکمہ تعلیم ہنزہ نگر کا نام روشن کرینگے۔انھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ آج کے اس شاندار تقریب کے بعد ہر وہ استاد جو ہنزہ نگر کے دیگر حصوں سے یہاں آئے ہے اس عہد کے ساتھ چلے جائے کہ آئندہ اس طرح کے تقریبات ہنزہ نگر کے دیگر سکولوں میں گلگت بلتستان سطح پر نمایا ں پوزیشن حاصل کرکے کرسکے۔ڈائریکٹر اکیڈمکس مجید خان نے سے اساتذہ پر زور دیا کہ ہم جو تنخواہ سرکار سے وصول کرتے ہیں اس کو حلال کرتے ہوئے محنت اور لگن سے بچوں کو پڑھائیں اور انے والے نسل کو ایک اچھا مستقبل حوالہ کر سکے۔اپ سوچ بھی نہیں سکے نگے جو سرکار ہم پر خرچ کرتی ہیں غیرسرکاری سکولوں کے نسباً ہمیں سرکار نے عمارت کی شکل میں ہویا سکول میں نصابی وغیر نصابی سامان کی شکل میں ہم اس کے برابر کام نہیں کرتے ہیں بجائے ہر کوئی ٹیچر سینئر افسر پر تنقید کرنے کے بجائے اپنے سکول کی بہتر مستقبل کے لئے سوچا کرے ، دو اساتذہ ملتے ہیں تو ہیڈ ماسٹر کی خامی پر بحث ہوتا ہے اگر دو ہیڈ ماسٹر کہی بیٹھتے ہیں تو ڈائریکٹر پر بحث کرتے جبکہ دو ڈائریکٹر آپس میں ملتے ہے تو دائریکٹر اور سیکرٹری کے خلاف چغل خوری کرتے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے کسی بھی سکول کی کارکردگی کا دارومداراس کے ہیڈ ٹیچر پر ہوتا ہے. جس کی نگرانی کی وجہ سے بالاحکام کا نام روش ہوتا بلکہ اس سکول کے اساتذہ،والدین اور سکول کانام روش ہوتا ہیں۔

3

انھوں نے مزید کہا کہ آئندہ انے والا وقت انتہائی مشکل وقت ہوگا ہروہ طلباء جو 80فیصدسے کم نمبر لیگا ان کے لئے جگہ نہیں ہوگی اس لیے اج کے بعد ہمیں دن رات ایک کرتے ہوئے سرکاری سکولز کی معیار کو بہتر بنانا ہوگاجو انے والی وقت ہم سے توقع کر سکے۔ڈائریکٹر اکیڈمکس مجید خان نے گنش مٖڈل سکول کے ہیڈ ماسٹر شاہین خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہر ہیڈ ٹیچر اس کی طرح محنت کرے تاکہ ایسے تقریبات ہر سکول میں ہو۔ انھوں نے اساتذہ سے کہا کہ سکول میں اپنی اور طلباء کی حاضری کو یقینی بننائے اور 40منٹ کا پریڈ ضائع نہ کرے ٹیچر بچوں کی کلاس ورک، ہوم ورک اس کی صفائی روزانہ کے بنیاد پر معاینہ کرے تاکہ بچہ محنت کرے اور اپنی نقدیر بدل لیں۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم ہنزہ نگرحاجی میر باز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم گنش اور دیگر وہ سکولز جنہوں نے ٹاپ ٹین تک نمایا ں پوزیشن گلگت بلتستان اور ضلع سطح پرحاصل کی ہے ہم ان کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ایسی طرح ہر وہ اساتذہ اس جسے محنت کروائیں اور ہنزہ نگر کے ہر سرکاری سکول میں ایسے طلباء موجود جو اس طرح کے پوزیشن ہولڈز ہو۔ انھوں نے عوام گنش سے اپیل کیا کہ عوامی تعاون کے زریعے سکول کی عمارت میں جو کام باقی رہ گیا ہے اسی مکمل کرنے کی کوشش کرے تاکہ ہم سکول کے لئے pc1پی سی ون تیار کرسکے اور سکول کی کارکردگی مزید بہتر ہو سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button