ماحول
کرہ ارض کے عالمی دن (ارتھ ڈے) پر گلگت شہرمیں طلبہ نے ریلی نکالی
گلگت : کرہ ارض کے عالمی دن کے حوالے سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حمیرہ نے کہا ہے کہ زمین کو مختلف تبدیلیوں اور خطرات کا سامنا ہے ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیاں ایک بڑے چیلنج کے طور پر سامنے آ چکے ہیں ہمیں اپنی زمین کو صاف ستھرا رکھنے کی ضرورت ہے وہ یہاں بدھ کے روز مشعل پبلک سکول کے زیر اہتمام ورلڈارتھ ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہی تھیں انہوں نے کہا کہ کرہ ارض کے عالمی دن کو منانے کا مقصد بچوں اور بڑوں میں شعور و آگاہی کو فرو غ دینا ہے اس سے قبل سکول کے بچوں نے پرنسپل کی قیادت میں ایک ریلی نکالی جو آئی جی پی ہاؤس شروع ہو کر فتح باغ میں اختتام پذیر ہوئی بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر عالمی دن کے حوالے سے ماحول کو صاف کرنے کے سلسلے میں نعرے درج تھے