عوامی مسائل

ڈی ایچ او اور ایم ایس کی باہمی چپقلش سے چھوٹے ملازمین متاثر ہو رہے ہیں: خوش عالم، صدر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن

اشکومن(کریم رانجھا) پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن غذر کا اجلاس،ڈی ایچ او غذر اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال پر کڑی تنقید ،دونوں کی آپسی چپقلش کا نزلہ چھوٹے سٹاف پر گرتا ہے،چٹورکھنڈ اور گاہکوچ ہسپتال کے ریڈیو گرافرز کا بلا وجہ تبادلہ کردیا گیا ہے ،دونوں ملازمین نے باہمی اتفاق کیا ہے، لیکن ایم ایس ڈاکٹر عبدالسلام ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے ،اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

صدر پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن ضلع غذرخوش عالم کی زیر صدارت پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس چٹورکھنڈ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکیریٹری سید علی سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سول ہسپتال چٹورکھنڈ اور ڈی ایچ کیو کے ریڈیو گرافرز کے تبادلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ دونوں ملازمین نے mutualکا آرڈر بھی لایا ہے لیکن ایم ایس ڈی ایچ کیو ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلی ٰ حکام کے احکامات ماننے سے بھی انکاری ہیں ۔صدر ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ موجودہ ڈی ایچ او اور ایم ایس کی ذاتی چپقلش کا نزلہ چھوٹے سٹاف پر پڑ رہا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے سٹاف کے ساتھ ظالمانہ رویہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ایسوسی ایشن چھوٹے ملازمین کے حقوق کا تحفظ جاری رکھے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button