گلگت بلتستان

کراچی، این ایس ایف گلگت بلتستان کے کارکنوں نے سید حیدر شاہ رضوی کی یاد میں شمعیں روشن کیں

10438535_369528096566368_6885311475233190078_n

کراچی (پ ر) نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان سندھ زون نے کراچی میں شہید حیدر شاہ رضوی کی شہادت پر اُن کی خدمات کی اعتراف میں شمع روشن کی تقریب بعنوانِ "شاہ جی ہم شرمندہ ہیں” کا اہتمام کیا، جس میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات اور پاکستانی بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں شہید کی زندگی اور ان کی جہدِ مُسلسل کے مختلف پہلووں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ NSF گلگت بلتستا ن سندھ زون کے سیکرٹری جنرل عنایت بیگ نے تقریب کے حاضرین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حیدر شاہ رضوی گلگت بلتستان میں مزاحمتی تحریک کے انمٹ باب ہیں اور آج یہاں جمع ہونے کا مقصد روایتی شمع روشن کی تقریب رکھنا نہیں بلکہ حیدر شاہ شہید کی خدمات کا اعتراف اور ان کی روح سے شرمندگی کا اظہار کرنا ہے۔ ہم اس لئے بھی شرمندہ ہیں کہ ہم بحثیتِ نوجوان سیاسی کارکن ان کی جدوجہد کو ان کی زندگی میں مضبوط بنانے میں ان کی معاونت نہیں کر سکے۔ مگر آج کی یہ محفل شہید سے ایک وعدے کی بھی عکاسی کرتی ہے کہ ہم انہیں بھولیں گے نہیں بلکہ ان کے جلائے ہوئے چراغ کی روشنی سے ہر دل کو منور کرنے کی ہر ممکن سعی کریں گے۔ شاہ جی نے BSF کے پلیٹ فارم سے جیسے بلتی قوم پرستی کو وسعت دے کر اسے ایک قومی جدوجہد بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ، یہ ہمیں اس با ت کی تلقین کرتی ہے کہ ہمیں اس جدوجہد کو گلگت بلتستان کی قوم پرستی سے مزید وسعت دے کر اسے بین الاقوامیت سے اور طبقاتی جدوجہد سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔ محفل سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل ٹریڈ یونین کے رہنماء کامریڈ ناصر منصور نے کہا کہ سانحہ عطا آباد کے دوران شاہ جی کے ساتھ کراچی پریس کلب میں کئی دفعہ احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی اور انہیں ہمیشہ محکومیت کا ساتھی پایا۔ تقریب کے احتتام پر NSF گلگت بلتستان کے صدر احتشام علی نے شاہ جی کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے بے حد افسوس کی بات ہے کہ آج اس محفل میں ہم مُٹھی بھر ہی شریک ہیں۔ انھوں نے تمام شُرکاء کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

11182204_369528076566370_8506772145575005199_n

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button