تعلیم

آغا خان ہائیر سکینڈری سکول گلگت کا اعزاز

گلگت ( رپورٹ میڈیا کلب اے کے ایج ایس ایس ، گلگت ) آغا خان ہائیر سکینڈری سکول گلگت میں خصوصی اسمبلی کا اہتمام ۔ تقسیم انعامات ۔ طلبا نے سائنس ، انگریزی تخلیقی تحاریر اور آئی سی ٹی کے مقابلوں میں اعزازی پوزیشن حاصل کئے ۔
International Competency and Aptitude testing service کے ادارے کی طرف سے تین چاندی اور دو پیتل کے میڈل کے علاوہ پچیس طلبا ٔ کو اعلی اعزازی سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔

پاکستان اور بیرون پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے کام کرنے والے ادارے مثلاً :I-CAT,NTS,CEAT مختلف عمر کے بچوں کی ذہنی استعداد اور قابیلت و فراست کو ناپنے کےلئے سائنس ، ریاضی، انگیریزی اور کمپوٹر سائنس میں ہر سال آزمائش لیتے ہیں ۔ آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول گلگت ان تمام آزمائشوں میں حصہ لینے کے حوالے گلگت بلتتان کے باقی تمام سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کے مقابلے میں سب سے آگے ہے۔

گزشتہ مہینے International Competency and Aptitude testing service کی جانب سے ایک ازمائش کا اہتمام کیا تھا جس میں انگریزی تخلیق نگاری ، سائنس اور کمپیوٹر کے امتحانات ہوئے تھے ان مقابلوں میں سکول ہذا سے تیس طلبا نے شرکت کی تھی جن میں سے اکبر حسین ولد سلطان مدد، شجاع علی ولد علی رحمت ،عثمان علی دین ولد یکا خان نے امتحان میں امتیازی نمبر حاصل کر کے ICAT کی جانب سے اعزاز کے طور پر چاندی کے تمغوں کے حقدار رہے جبکہ ندیم اکبر اور صداقت علی کو پیتل کے تمغوں سے نوازا گیا ۔ باقی پچیس طلبا کو اُ ن کی اعلیٰ کارکردگی پر سرٹیفیکیٹس ملے ۔ سکول میں ان پروگراموں کے انعقاد کے سلسلے میں سکول کی محنت کش اساتذہ ، مس عابدہ پروین ، مس عالیہ مراد ، مس دلشاد بہادر ، مس ناصرہ بشیر اور ادارے کی وائس پرنسپل مس نسرین کی کوششوں کو سراہا گیا ۔ اس کامیابی کو جشن کے طور پر منانے کےلئے صبح کی اسمبلی کو ایک گھنٹے پر محیظ رکھا گیا ۔ اس شاندار اسمبلی میں پوزیشن ہولڈر طلبا کے والدین بھی شریک تھے ۔

سکول کے پرنسپل شمس الحق، نے شاندار کامیابی دکھانے پر بچوں اور اساتذہ کی محنت کو سراہا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سکول کی کامیابی کے پیچھے والدین کا ہاتھ کار فرما ہوتا ہے ۔ آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول صرف اور صرف سالانہ امتحانات میں نمبروں کے حصول تک اکتفا نہیں کرتا بلکہ یہاں بچوں کو آنے والے زمانے کے تمام چیلنجوں کے لئے تیار کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے علاوہ سکول ہذا میں بچوں کی بتہر تربیت کےلئے مختلف سوسائٹی اور کلب مصروف عمل ہیں ۔ جن میں سائنس کلب، ہائیکنگ کلب، ماحول دوست کلب، میو زیکل کلب کے علاوہ انگریزی اور اُردو انجمنیں بھی کام کر رہے ہیں ۔ ان انجمنوں اور کلبز کا مقصد بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے علاوہ اُن کو ایک پُر امن اور مثالی شہری بنانا بھی ہے ۔ اس موقعے پر مہمانوں کے علاوہ سکول کے تمام اساتذہ اور ملازمین بھی شریک تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button