گلگت بلتستان

پاک چین معاشی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان سے متعلق تفصیلات منظر عام پر لاکر عوامی بے چینی ختم کی جائے، ہنزہ میں آل پارٹیز کانفرنس کاانعقاد، اعلامیہ جاری

AAC

ہنزہ نگر (اکرام نجمی زوالفقار بیگ اجلال حسین) ہنزہ نگر عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام علی آباد ہنزہ میں بعنوان پاک چائینہ اقتصادی راہداری  منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام پارٹیوں کے رہنماوں نے شرکت کی اور کانفرنس میں درجہ زیل نکات پر اتفاق کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ۔

۱۔ ہم تمام پارٹیز حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کاشغر تا گوادر اقتصادی راہداری معائدے کی تضصیلات کو منظر عام پر لایا جائے خاص کر اس معائدے میں گلگت بلتستان سے متعلق شقوں کو عوام کے سامنے لایاجائے یہ کانفرنس اس بات پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتا ہے کہ پاکستان کے حکمرانوں نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ اس معاشی راہداری معائدے کے اہم ترین فریق گلگت بلتستان کے عوام کو یکسر نظر انداز کیا ہے اور اس معائدے کی تمام تر فوائد پاکستان اور خاص کر پنجاب صوبے کو منتقل کرنے اور باقی ماندہ فریقین کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی گئی ہے لہذا حکومت پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین معاشی راہداری کے اس یکطرفہ معائدے پر گلگت بلتستان کے عوام کی حقیقی لیڈر شپ کو اعتماد میں لیکر46ارب ڈالر میں سے کم از کم 25فیصد حصہ گلگت بلتستان کیلئے مختص کیاجائے اور تمام اضلاع کے متفقہ عوامی نمائندوں پر مشتمل گلگت بلتستان اقتصادی راہداری کونسل کا قیام عمل لایا جائے۔

۲۔ اقتصادی راہداری کے پہلے مرحلے جس میں قراقرم ہائی وے کی توسیع شامل تھی جوکہ اب مکمل ہوچکا ہے NHAکی نااہلی کی وجہ سے گلگت بلتستان کے غریب کسانوں کو انکے جائز معاوضے سے اب تک محروم رکھا گیا ہے جوکہ پاکستانی قوانین اور اس سٹرک کی بین الاقوامی حیثیت ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی قوانین کے بھی خلاف ورزی ہے لہذا انکو فوری طور پر معاوضہ اد کیا جائے ۔

۳۔ حیران کن طور پر سوشلسٹ انسانی حقوق کی عظیم مملکت چین کو اس خلاف ورزی کاعلم ہونے کے باوجود بھی چھپ سادھ لے رکھی ہے اور یوں بین الاقوامی انسانی حقوق کے تحفظ کرنے والے اداروں کو تنقید کی دعوت دی ہے لہذا ہم جمہوریہ چین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اشیاء کے گیٹ وے گلگت بلتستان کے حقوق کا خیال رکھے۔

۴۔ گلگت بلتستان کے دیگر عوامی مینڈیٹ رکھنے والی پارٹیوں خواہ وہ وفاقی ہو یا مذہبی ان سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی اس اقتصادی جہادمیں اپنا حصہ ڈالیں اور عوام دوستی کا ثبوت دیں جیسا کہ گلگت بلتستان میں مذہبی رواداری اور امن و بھائی چارگی کی فضا کو قائم رکھنے میں عوامی ایکشن کمیٹی تاریخی جدوجہد کی وجہ سے نصیب ہوئی ہے اس اقتصادی راہداری کی بابت حق کی صدا کے ساتھ دیں اور عوام کے معاشی قتل سے بچایاجائے

۴۔ یہ کانفرنس تمام سیاسی و مذہبی پارٹیوں سے متحدہ جدوجہد کی اپیل کرتی ہے اور حکومت پاکستان سے خصوصی طور پر مطالبہ کرتی ہے کہ عوام کی اس جمہوری آواز کو گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں اٹھانے کی سیاسی حق نہ چھینی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button