سیاستگلگت بلتستان

طاہر شگری کو وزیر اعلی گلگت بلتستان کے مشیر بنانے کا فیصلہ قابل ستائش ہے، مسلم لیگ (ن) شگر

شگر(پ ر) مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ الچوڑی کے صدر حسین شگری،سابق ممبر یونین کونسل غلام نبی اور سیٹھ یوسف نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری کو وزیر اعلی گلگت بلتستان کے مشیر بنانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے دوراندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے نظریاتی کارکن اور رہنماء کو مشیر بنانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے طاہر شگری کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرکے شگر کے عوام کا دل جیت لیا۔ کیونکہ طاہر شگری کا مسلم لیگ (ن) شگر کیلئے بڑی خدمات اور قربانیاں ہے انہوں نے شگر میں پارٹی مضبوط کرنے کیلئے انتھک محنت کی۔ان کے بطور مشیر کابینہ میں شرکت کے بعد شگر کی عوام میں پائی جانے والی مایوسی کا ازالہ ہوجائے گا اور کابینہ میں شگر کی بہتر نمائندگی کرینگے۔ انہوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان اور وزیر اعظم پاکستان پر زور دیا ہے کہ طاہر شگری کو بطور مشیر کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button