جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی کو آبائی گاوں سینو میں سپردخاک کر دیاگیا

گانچھے ( محمد علی عالم ) جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والا پاکستان آرمی کے نوجوان کو آبائی گاؤں سینو میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔ گزشتہ دنوں جنوبی وزیرستان شدد پسندوں کے مقابلے میں راکٹ حملے میں سپاہی موسیٰ علی ولدمحمد اسحاق شہید ہوئے تھے

نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی لوگوں کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر مشہ بروم محمد ابراہیم نے شرکت کی ۔ مرحوم نے سوگواروں میں دو بیٹے ایک بیٹی، بیوہ ،والدین چھوڑ گیا ہے ۔ مرحوم کی میت آبائی گاؤں پہنچائی گئی تو ہر طرف سوگ کا سماں تھا ہر آنکھ اشکبار تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments