گلگت بلتستان

بریکنگ نیوز: معروف ترقی پسند رہنما بابا جان نے انسداد دہشتگردی عدالت میں از خود گرفتاری دے دی

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
بابا جان کو پولیس کی گاڑی میں عدالت سے جیل منتقل کیا جارہا ہے
گلگت (فرمان کریم) معروف ترقی پسند رہنما ، باباجان نے انسداد دہشت گردی کورٹ میں آج از خود گرفتاری دے دی۔  پیر کے روز باباجان نے کورٹ میں آ کر گرفتاری دی جہاں سے انہیں  ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کردیا۔
اس موقعے پر باباجان نے پائمیر ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جدوجہد پرامن ہے اور ہمیشہ پر امن رہیگی۔  انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے ہمیں دہشت گرد قرار دے کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل  دیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ہمارا پرامن جدوجہد جاری رہے گی۔
 انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھ بے گناہ ہیں۔ "اصل گناہ گار سرعام گھوم رہے ہیں اور ان ظالم حکمرانوں کے خلاف ہم کوشش جاری رکھیں گے۔ عوام کو غلامی سے آزاد کرنا ہماری جدوجہد ہے.”
اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے رشتہ دار کو لے کر اسلام آباد علاج کے سلسلسے میں گئے ہوے تھے۔ اور یہ کہ اخبارات میں کورٹ کے فیصلے کی خبر پڑھ کر انہوں نے گرفتاری دے دی۔یاد رہے کہ بابا جان اور انکے ساتھیوں کے وکیل انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کوعلاقے کے اعلی عدالتوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

2 کمنٹس

Back to top button