چترال

آغا خان فاونڈیشن کینیڈا کے سربراہ اور اُن کی ٹیم نے چترال کا دورہ کیا

AKF2

چترال(بشیر حسین آزاد ) آغا خان فاونڈیشن کینیڈا کے چیف اور اُن کی ٹیم نے گذشتہ روز چترال کا دورہ کیا ۔ اے کے ایف پاکستان کے سی ای او اختر اقبال بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ وفد نے چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے آفس کا دورہ کیا ۔ اور سی سی ڈی این کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر چیر مین سی سی ڈی این محمد وزیر خان نے ادارے کے قیام ، اس کی کارکردگی مستقبل کی ترجیحات اور درپیش مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ اور کہا ۔ کہ سی سی ڈی این چترال کے طول عرض میں پھیلے ہوئے مقامی معاون اداروں اور دیہی تنظیمات کا نمایندہ ادارہ ہے ۔ جو عوامی اشتراک سے علاقے کی تعمیرو ترقی ،لوگوں کی طرز زندگی میں تبدیلی ،پائیدار امن کے قیام اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی کو ششوں میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کو ٹیکنکل پروفیشنل افراد کے ساتھ مالی مسائل کا مسلہ درپیش ہے ۔ لیکن لوگوں کی توقعات بہت زیادہ ہیں ۔ اگرچہ علاقہ پُر امن ہے ۔ تاہم امن کو ممکنہ خطرات درپیش ہیں ۔ جس کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سی سی ڈی این صوبائی حکومت سے گذشتہ دو سالوں سے ہر سطح پر روابط بڑھانے کی کوشش کر رہاہے ۔ جس میں بہت حد تک کامیابی ہوئی ہے ۔ انہوں نے بلدیاتی نمایندوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے مختلف تربیتی پروگرام کے انعقاد ، ایل ایس اوز کا بلدیاتی اداروں اور لائن ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کاری کو مضبوط بنانے ، ایڈوکیسی ،آمدنی کے ذرائع پیدا کرنے کے حوالے سے اقدامات اُٹھانے کیلئے تعاون کی ضرورت کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر مہمان ٹیم کی طرف سے مختلف سوالات اُٹھائے گئے ۔ جن کے تفصیلی جوابات ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی ،چیرمین سی سی ڈی این محمد وزیر خان اور چیرمین آئی سی ڈی پی شیر آغا نے دیے۔ ڈاکٹر فیضی نے کہا ۔ کہ مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے سی سی ڈی این کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ ادارے کو تقویت اور استحکام ملے ۔ اور کمیونٹی سے اُٹھنے والی تنظیمات کا اعتماد بڑھے۔

اے کے ایف کینیڈا کے چیف مائیکل نے چترال میں امن کے قیام لوگوں کے کردار کی تعریف کی ۔ اور کہا۔ کہ مستقبل میں امن کو درپیش ممکنہ خطرات کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ اُن سے نمٹنے کے سلسلے میں تمام ایل ایس اوز کا اتفاق و اتحاد انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ نیٹ ورک قائم رکھنا دنیا میں سب سے مشکل کام ہے ۔ لیکن سی سی ڈی این کی طرف سے نیٹ ورک کیلئے اقدامات اُٹھانا قابل تعریف ہے ۔ سی ای او اے کے ایف پاکستان اختر اقبال نے کہا ۔ کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد بہت سارے مسائل حل ہونے کے امکانات ہیں ۔ کیونکہ نچلی سطح پر لوگوں کے مسائل زیر بحث آنے سے اُن کے حل کی راہیں نکل آئیں گی ۔ تاہم سی سی ڈی این کی ٹیم نے کہا ۔ کہ بلدیاتی نظام کے باوجود لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے مقامی معاون اداروں اور چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کا استحکام از حد ضروری ہے ۔ اے کے آر ایس پی کے شیرزاد علی حیدر اور منیجر فضل مالک بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button