گلگت بلتستان

نیٹکو بس میں دوران سفر جان بحق ہونے والی خاتون کے بیٹے کو انشورنس چیک مل گیا

11188210_10152882301526134_7107309466797554479_n
گلگت (پریس ریلیز) ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن اپنے مسافروں کی سہولیات کا ہر طرح سے خیال رکھتا ہے ۔نیٹکو کے تمام مسافر انشورڈ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن گلگت بلتستان کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد سعید اللہ خان یوسف زئی نے نیٹکو کی ایک مسافرہ کالاحور بی بی جو نیٹکو کی گاڑی میں دوران سفرانتقال کر گئی تھیں کے بیٹے سید حامد علی شاہ کو انشورنس کی چیک دیتے ہوئے کیا ۔مسافرہ کا تعلق پکورہ تحصیل اشکومن سے تھا ۔
اس موقع پر مرحومہ کالا حور بی بی کے بیٹے نے منیجنگ ڈائریکٹر محمد سعید اللہ خان یوسف زئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیٹکو نے دوران انتقال میری والدہ کو نہ صرف علاقے تک پہنچایا بلکہ انشورنس کے ذریعے مالی معاونت بھی کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button