متفرق

گورنر کی خصوصی دلچسپی سے دیامر کے بعد غذر میں بھی قراقرم یونیورسٹی کیمپس کا قیام منظور ہوا: پریس ریلیز

گلگت (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی خصوصی دلچسپی سے ضلع ہنزہ اور دیامر کے بعد اب ضلع غذر کیلئے بھی قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا کیمپس منظور ہوا۔ہا ئیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن گورنر ہاوس کو موصول ہوئی ۔ضلع غذر میں یونیورسٹی کے قیام سے طلبہ و طالبات کیلئے بہتر مواقع ملیں گے ۔

سرکاری خط کا عکس جس میں غذر کیمپس کو پی سی ون میں شامل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے

ہنزہ میں کے آئی یو کیمپس کے کلاسز کا آغاز بھی ہواہے اور دیامر کیلئے یونیورسٹی کیمپس منظورہوچکا ہے جبکہ اب گورنر گلگت بلتستان کی ذاتی کوششوں کی وجہ سے ضلع غذر میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کے لیئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان سے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری ہوئی ہے ۔

گورنر گلگت بلتستان گزشتہ کئی مہینوں سے ضلع دیامر، ہنزہ اور غذر میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کے لیئے کوشاں تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button