سیاست

گندم کی فراہمی میں خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائیگا، گورنر برجیس طاہر

گلگت(ریاض علی) گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ اگر بعض لوگ گندم کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا کریں اور زاتی مفادات کے لئے گلگت بلتستان کے عوام کو تکلیف سے دوچار کریں تو ان کے ساتھ سختیBarjees Tahir کے ساتھ نمٹا جائے گا ۔ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو گندم کی سپلائی کو یقینی بنائے گی ۔گلگت بلتستان بلخصوص بلتستان میں گندم بحران کے حوالے سے سخت نوٹس لیتے ہوئے گورنر نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ مانگ لی ہے تاکہ مقامی لوگوں کو گندم کے حوالے سے کوئی پریشانی درپیش نہ ہوں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سبسڈی کے زریعے ہر سال اربوں مالیت کے لاکھوں ٹن گندم گلگت بلتستان کے عوام کو فراہم کررہی ہے تاکہ یہاں کے عوام سستی گندم سے فائدہ اٹھائے۔اگر مقامی حکومت کے اس پیکچ کے باوجود بعض لوگ گندم کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا کر ٰ اور زاتی مفادات کے لئے عوام کو تکلیف دیں تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔گورنر نے کہا کہ وفاقی حکومت آئندہ بھی گلگت بلتستان کے لئے گندم کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ گورنر گلگت بلتستان نے متعلقہ ادروں سے تفصیلی بریفنگ لی۔نگران وزیر اعلیٰ نے بھی گندم بحران کے حوالے سے نوٹس لیتے ہوئے مکمل چھان بین کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کوٹہ کے مطابق گلگت بلتستان کیلئے گندم کی ترسیل کی بھر پور کوشش کرتی آئی ہے تاکہ یہاں کے عوام کو کسی بھی صورت میں گندم کی عدم فراہمی کی وجہ سے پریشانی کا سامنا نہ ہوپائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button