سیاست

جماعت اسلامی پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منائے گی

گلگت ( پ ر ) جماعت اسلامی پانچ فروری کو یوم یک جہتی کشمیر بھرپور انداز میں منائے گی۔اس سلسلے میں جماعت اسلامی کی سیاسی کمیٹی قاضی نثار احمد امیر تنظیم اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان ، آغا راحت حسین الحسینی ، جمعیت علمائے اسلام ،مجلس وحدت المسلمین ،اسلامی تحریک و دیگر دینی، مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کر کے عوم یک جہتی کشمیر کو مشترکہ طور پہ منانے کا فیصلہ۔آج دفتر جماعت اسلامی گلگت میں زمہ داران کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت حاجی عبدالعلیم امیر جماعت اسلامی ضلع گلگت نے کی اجلاس میں مولانا عبدالسمیع امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان ، نظام الدین قیم جماعت اسلامی گلگت بلتستان نے خصوصی دعوت پہ شرکت کی۔اجلاس میں ہر سال کی طرح اس سال بھی پانچ فروری یوم یک جہتی کشمیر کو گلگت بلتستان کے دیگر دینی اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں مولانا عبدالسمیع امیر جماعت اسلامی جی بی کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی بنائی گئی جو قاضی نثار احمد امیر تنظیم اہلسنت والجماعت ، آغا راحت حسین الحسینی امام جمعہ والجماعہ مرکزی امامیہ جامع مسجد ،سمیت جمعت علمائے اسلام ، مجلس وحدت المسلمین ، اسلامی تحریک اور دیگر دینی اور سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقات کر کے انہیںیوم یک جہتی کشمیر کو مشترکہ طور پر منانے کا دعوت دیگا۔خصوصی اجلاس میں قیم جماعت اسلامی ضلع گلگت عبدالکریم ،مولانا شیر محمد ایاز امیر شہر، امیرزادہ امیر حلقہ ۲ ،زینت شاہ نائب امیر ضلع گلگت اور مجیب الرحمان نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button