قراقرم یونیورسٹی بورڈ سے میٹرک کے نتائج کے اعلان میں تاخیر کا خدشہ، طلبہ پریشان
گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) قرقرام یونیورسٹی بورڈ میں انتظامی سطح پر شدید بدنظمی کے باعث میٹرک کا رزلٹ تاخیر کا شکار ھونے سے ھزاروں طلبہ و طالبات کا مستقبل خطرے سے دوچار ہوگیاہے دسویں جماعت کے امتحانات مکمل ھوے دو ہفتے ھونے کو ہیں اور تاحال پرچوں کی مارکینگ کا کام شروع نہیں کیا جاسکا ھے قراقرم بورڈ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے رزلٹ میں تاخیر کے اثار ابھی سے صاف نظر آنے پر امتحان دینے والے طلبہ پریشان ہیں۔ والدین نے کہا ہے کہ ایک انجنیر کو کنٹرولر امتحانات تعینات کیے جانے کے بعد بورڈ کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ ماضی میں دوران امتحانات طلبہ کے پرچہ دینے کے دو روز بعد ہی ان کی مارکینگ شروع کردی جاتی تھی جس سے امتحانات ختم ھونے تک کئی مضامین کے رزلٹ تیار ہو جاتے تھے۔
متاثر طلباء نے وائس چانسلر سے بورڈ کی ناقص کارکردگی کا سخت نوٹس لیے کر نتیجے کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے اور کنٹرولر امتحانات کی ذمہ داری کسی اہل افیسر کو دینے کا مطالبہ کیا ہے۔