نلتر حادثہ : امدادی کارروائی کے دوران پولیس جوانوں کا مثالی جرات کا مظاہرہ ، سب انسپکٹر عبدالرحمن مہمانوں کو بچانے شعلوں میں کود گئے
گلگت (بیورو رپورٹ ) نلتر ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے کے فور بعد ڈیوٹی پر موجود پولیس آفسر عبدالرحمٰن اور جوانوں نے مثالی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمیوں کو آگ کے لپکتے شعلوں سے نکالا اور طبی امداد کے عملے تک پہنچا یا۔
عینی شاہدین کے مطابق سب انسپکٹر عبدالرحمٰن ساتھیوں سمیت جان ہتھیلی پر رکھ کر زخمیوں کو آگ کے دہکتے شعلوں سے نکالتے رہے ۔ اس موقع پر عاشق حسین ایس جی سی گلگت،بشارت حسین ایس جی سی گلگت،غیث الدین ایف سی استور، شاہد عظیم ایف سی استور اور عقیل خان ایس جی سی گلگت نےسب انسپکٹر عبدالرحمن کی قیادت میں اہم قومی مہمانوں کوجلتے ہوئے جہاز سے بحفاظت نکال لائے اور جان بحق ہونے والوں کی لاشیں بھی نکالیں۔نلتر سانحہ کے فوری بعد پہنچنے والے دیگر پولیس جوانوں اور آفیسر ان نے بھی آگے بڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق سب انسپکٹر عبدالرحمٰن کے علاوہ ایس جی سی عاشق علی نے بھی بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا۔
thanks to present our efforts during rescuing our foreignen guests .