گلگت بلتستان

دیامر کوہستان حدود تنازعہ کمیشن کے چئیرمین نے چلاس کا ایک روزہ دورہ کیا

11033181_992463337455332_3592716876859716145_n

چلاس (چیف رپورٹر) دیامر کوہستان حدود تنازعہ کمیشن کے چئیرمین چیف جسٹس (ر) تنویر احمد آج ایک روزہ دورے پر چلاس پہنچے. چیف جسٹس صاحب نے للنگ دار، بصری، تهور کے علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر خیبر پختون خواہ کی نمائندگی ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے،سینئر ممبر ریونیو بورڈ نے کی جبکہ گلگت بلتستان کی نمائندگی سیکرٹری قانون رحیم گل، کمشنر ظفروقار تاج اور ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد خان نے کی اس موقع پر دونوں صوبوں کے نمائندوں نے دستاویزی ثبوت کمیشن کے حوالے کردیا زرائع کے مطابق کمیشن دونوں علاقوں کے عوام کی نمائندہ کمیٹی سے بهی ملاقات کرے گی – زرائع کا کہنا ہے کہ ایک کمیشن ایک ماہ میں اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو دے گی جس کے بعد وفاق کمیشن کی رپورٹ کو سامنے رکھتے ہوئے حدود تنازعے کا فیصلہ کرے گی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button