گلگت بلتستان

شہدا اور غازیوں کے وارثین سے پوچھے بغیر چنار باغ یاد گار کو مسمار کرنے پر شدید تشویش ہے، ایکس سولجرز ویلفیر ایسوسی ایشن

گلگت( پ ر) گلگت بلتستان ایکس سولجرز ویلفیئر ایسوسی ایشن غازیان کور کمیٹی گلگت بلتستان کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت کرنل(ر) عبید اللہ بیگ دنیور کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کپٹن(ر) نعیم شاہ ، سیکریٹری اطلاعات شکور خان، صوبیدار میجر(ر) صفت بہادر صدر دیامر، صوبیدار میجر(ر) دلیر خان صدر چلاس، اشرف آبزرویشن کونسل صدر جگلوٹ و دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر سیر حاصل گفتگو ہوئی جس میں یادگار شہدا چنار باغ کا مسمار کرنا، سی پیک میں ریٹائرڈ فوجیوں کیساتھ زیادتی، کے کے ایچ پر ایف سی کی تعیناتی، ہنزہ نگر میں کے کے ایچ متاثرین کو معاوضوں کی عدم ادائیگی اور کے کے ایچ پر تعینات مقامی کنٹریکٹ پولیس کا کنٹریکٹ ختم کرنا شامل تھے۔

اجلاس میں تمام نکات پر سیر حاصل گفتگو کے بعد اراکین نے یادگار شہدا چنار باغ کو شہدا کے وارثین اور غازیوں سے پوچھے بغیر مسمار کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اجلاس میں مزید کہا گیا کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کے علاوہ پاکستان کے تمام صوبوں سے4495ریٹائرڈ فوجیوں کو لیا گیا ہے جبکہ گلگت بلتستان میں سی پیک کی سکیورٹی کیلئےFCایف سی کو تعینات کرنا قابل توجہ ہے جس کی ایکس سولجر گلگت بلتستان بھرپور مذمت کرتی ہے اور اسے گلگت بلتستان کے عوام کا حق چھینے کے مترادف سمجھتی ہے جس کیلئے ایکس سولجر گلگت بلتستان ہر قانونی جنگ کا سامنا کرے گی اور گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور اس کے غریب عوام کیساتھ کی جانے والی زیادتیوں پر صدائے احتجاج بلند کرے گی۔

اس سلسلے میں ایکس سولجر گلگت بلتستان کی کور کمیٹی تمام اضلاع کا دورہ کریگی غازیوں سے ملاقاتیں کرے گی، جس کے بعدکمانڈرFCNA، گورنر جی بی، وزیراعلیٰ، کمانڈرNLI، چیف سیکریٹری سے ملاقات کرکے ان تمام زیادتیوں پر تبادلہ خیال کرکے ہر قانونی دروازے پر دستک دے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button