معیشت

جاپانی زرعی ماہرین اور محکمہ زراعت کے افسران ہنزہ نگر میں کسانوںکو جدید زراعت کی عملی تربیت دے رہے ہیں، JICA سیمنار


ہنزہ نگر (اجلال حسین )
سیکرٹری زراعت ، لائیو سٹاک اینڈ فیشرز خالد محمود، ڈایکٹر زراعت گلگت بلتستان، ڈاکٹر ٖضل رحمن اور راجہ مظفر ولی ڈپٹی ڈایکٹر ہنزہ نگر نے التت ہنزہ میں جائیکا سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاضلع ہنزہ نگر میں گذشتہ 3سالوں سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی اور محکمہ زراعت گلگت بلتستان کے باہمی تعاون سے ایک پراجیکٹ کام کر رہا ہے۔ اس پراجیکٹ کے ذریعہ جاپانی زرعی ماہرین اور محکمہ زراعت کے افسران ہنزہ نگر کے مختلف گاوں میں کسانوںکو جدید زراعت کی فروغ کیلئے مختلف اقسام کی عملی تربیت دے رہے ہیں۔ جس کے تحت سیب اور دیگرپودوںکے میعاری اور کمرشل اقسام کو متعارف کرانا، کم سے کم خرچے پرگھریلو سطح پر نامیاتی کھادوں کو تیار کرنا اورمقامی طور پر جڑی بوٹیوںسے تیار کردہ نامیاتی ادویات کے زریعہ کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں پر قابو پانے کے علاوہ زمینداروں کو جدید زراعت کے طریقہ کار کے تکنیک مثلا پیوند کاری، شاخ تراشی ، پھلوں کی چھٹائی اور گریڈنگ پیکنگ کی عملی تربیت شامل ہیں۔

اسی تسلسل میں گزشتہ روز التت ہنزہ میں تمام LSO سطح پر منعقد کرائی گئی JICA سمینار میں سکریٹری زراعت ،لائیواسٹاک و فشریز خالد محموداور ڈائریکٹر زراعت گلگت بلتستان ڈاکٹر فضل رحمن نے ضلع میں جائیکا اور محکمہ زراعت کے جاری سر گرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں سے علاقے کے کسان نہ صرف اپنی معاشی حالت کو بہتر کر سکتے ہیں بلکہ پورے علاقے کی مظبوط معشیت میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹرمحکمہ زارعت نے زراعت کے عملے کو زور دیتے ہوے کہا کہ وہ ہنزہ نگر میں زراعت کی فروغ کیلئے اپنی کوشیشں مزید تیز کر دیں اور انہوں نے زراعت کی تعمیر و ترقی میں ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے زراعت کی فروغ میں محکمے کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہنزہ کے ذمینداروں کی وجہ سے محکمہ زراعت کا نام روشن ہے۔ آپ کی ان کاشوں کی وجہ سے محکمہ زراعت گلگت بلتستان محکمہ ہنزہ نگر کو مختلف بیماریوں کی روک تھام کے لئے تربیتی ورکشاب، رزعی اجناس کے لئے مزید فنڈز دینے کے ساتھ جلد ایفاد کے منصوبے بھی اس علاقے میں کام کرینگے جسے ہنزہ نگر کے زمینداروں کو فائدہ ملے گا۔

سمینار کے اختتام پر سیکریٹری زراعت اور ڈائریکٹر زراعت نی JICA کی طرف سے LSOs کے نمائندوں کو موٹر سائیکل کی چابیاں حوالہ کیں۔ پروگرام کے اختتام پر ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ مظفر ولی نے تمام مہمانوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ زراعت کی فروغ کیلئے علاقے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

motor

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button