Uncategorized

کارگاہ نالہ سے ملنے والا پتھر چینی تاجروں کی توجہ کا مرکز

stone

گلگت (عبدالرحمن بخاری ) کارگاہ نالہ سے ملنے والا پتھر چینی تاجروں کی توجہ کا مرکز بن گیا بھاری قیمت ملنے کا امکان۔ پاک چین سرحدی تجارت سے وابستہ تاجر موسیٰ خان کاشغری کو وادی کارگاہ میں سیر کے دوران نالہ میں ایک پتھر نظر آیا جس پر ،،چاند ،، کا نقشہ قدرتی طور پر بنا ھوا تھا اس نے پتھر گھر لاکر سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر جاری کی تو اس وقت محمد موسیٰ کی حیرت کی انتہا نہ رھی جب قیمتی پتھروں کا کاروبار کرنے والے چینی تاجروں نے فوٹو دیکھ کر اس کی خریداری کے لیے رابطے کرنا شروع کردیے۔

محمد موسیٰ کے مطابق ایک دن میں پتھر چینی مارکیٹ میں تیزی سے مقبول ھوگیا ھے اور خریدنے کے لیے رابطے کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ھو رہا ھے۔ تاہم اس نے ابتک اس نایاب پتھر کی حتمی قیمت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا جو تاجر اچھی قیمت دیگا اس کو فروخت کردونگا ۔

یاد رھے کہ چین میں اس طرح کے پتھروں کی خریداری میں زیادہ دلچسپی لی جاتی ھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button