اہم ترینتعلیم

ایس سی اوکی ناقص انٹرنیٹ‌سروس کے خلاف گاہکوچ میں‌احتجاجی مظاہرے جاری، آن لائن کلاسز ختم کرنے کا مطالبہ

‎گاہکوچ (نامہ نگار) اسٹوڈنٹس آرگنائزئنگ کمیٹی ضلع غذر کی جانب سے سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی ناقص سروس، تھری جی اور فوری جی کی عدم فراہمی اور انٹرنیٹ سروس کی عدم موجودگی کے باوجود ایچ ای سی کی جانب سے آن لائن کلاسز کی پولیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "ایس سی او کی ناقص سروس نامنظور” ، "تھری جی اور فور جی سروس کا اجرا کریں” ، "ایچ ای سی پالیسی نامنظور نامنظور”, ” یونیورسٹیوں اور کالجز فیسیں لینا بند کریں” درج تھے۔
مظاہرین ڈی سی چوک گاہکوچ سے احتجاج کرتے ہوئے سیشن کورٹ جاکر واپس ڈی سی چوک جمع ہوگئے جہاں مظاہرین ایس سی او اور ایچ ای سی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔
‎مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر شفقت علی نے کہا کہ ہمارے تین مطالبات ہیں۔ سب سے پہلے ایس سی او فوری طور پر تھری جی اور فور جی سروس کا آغاز کریں، تھری جی اور فور جی سروس کا آغاز ہونے تک ایچ ای سی آن لائن کلاسز کے نام پہ طلبا کو ذہنی اذیت سے دوچار نہ کریں۔ یونیورسٹیوں اور کالجوں میں کرونا وائرس ختم ہونے تک فیسیوں کی وصولی بند کریں جب کلاسز نہ ہو رہے ہیں تو فیس لانے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔
‎مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سٹوڈنٹس آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر جہانگیر بابر نے کہا کہ جب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں ہم سڑکوں پہ رہیں گے۔ غذر بھر کے طلبا متحد ہے اور اپنے مسائل کے حل کےلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں اور آنے والے وقتوں میں سٹوڈنٹس آرگنائزنگ کمیٹی غذر اپنے تمام مسائل کے لئے متحد ہو کر جدوجہد کریگی۔ انزار عزیر نے کہا کہ آن لائن کلاسز کے نام پہ ہمیں ذہنی اذیت کا شکار بنا رہے ہیں تھری جی اور فور جی سروس کے اجرا کے بغیر آن لائن کلاسز لینا ناممکن عمل ہے۔ طالب علم مُشفک نے کہا کہ ہم اپنے جائز مطالبات کے حل کےلیے اج سڑکوں پہ آئیے ہیں۔ غذر میں ناقص انٹرنیٹ سروس کی وجہ سے ہم کلاسز لینے سے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں ٹاور نہیں ہے وہاں ٹاور بنائے جائے۔ تھری جی اور فور جی کے نام پہ مذاق بند کرکے سٹینڈرڈ سروس دی جائے۔
سٹوڈینٹس کمیٹی یاسین کے ممبر عارف جان نے کہا کہ کے آئی آئی یو سٹوڈینٹس کے ساتھ ناانصافی بن کیا جائے اور ماسٹرز ، ایم فِل کی فیس معافی سکیم بہال کیا جائے۔ 
طالب علم مجید نے کہا کہ کہ 3g/4g سروس بہال ہونے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔
‎سماجی رہنما مقصد شاہ صاحب نے کہا کہ طلبا کی جدوجہد کو ہم سراہتے ہیں اپنے مسائل کے حل کےلیے طلبا جدوجہد قابل تعریف ہے۔ انٹرنیٹ سروس بہتر کرنے، تھری جی اور فور جی سروس کا اجرا نہ ہونے کی وجہ سے طلبا کے علاؤہ مختلف شبعہ جات کے افراد کو مشکلات ہے۔
‎عنایت ابدالی نے کہا ہے کہ اسٹوڈنٹس آرگنائزینگ کمیٹی ضلع غذر کے پلیٹ فورم سے طلبا کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ اس فورم میں تمام طلباء تنظیموں کو دعوت دیتے ہیں تاکہ طلباء متفق ہو کر اپنے مسائل کا حل خود نکال سکے۔
‎انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کےلئے احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے۔ ‎اسٹوڈنٹس آرگنائزینگ کمیٹی ضلع غذر نے اگلا لائحہ عمل دن دن بعد دینے کا اعلان کیا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button