ؔآپریشن ضرب عضب کے دوران زخمی جوان شہید
چٹورکھنڈ( کریم رانجھا) ؔآپریشن ضرب عضب کے دوران شدید زخمی ہونے والے پاک آرمی کے جوان سپاہی بشیر حسین شہادت کے مرتبے پر فائز ہوگئی۔ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گائوں فمانی میں سپرد خاک ،چیف آف آرمی سٹاف اور فورس کمانڈر کی جانب سے پھول چڑھائے گئے۔
پاک فوج کے جوان سپاہی بشیر حسین ولد امین حسین گزشتہ سال وزیرستان میں آپریشن کے دوران ہونے والے بم دھماکے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ بعد ازاں انہیں سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری تھا ۔گزشتہ روز دوران علاج شہادت کے رتبے پر فائز ہوئی۔ شہید کے جسد خاکی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ اس کے آبائی قبرستان واقع فمانی میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں لحد میں اتارا گیا۔
اس موقع پر پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے شہید کی میت کو آخری سلامی دی ۔شہید نے پسماندگان میں بیوہ اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔